وزارت دفاع

کووڈ کے خلاف لڑائی میں  بھارتیہ فضائیہ کی مدد

Posted On: 20 APR 2020 7:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20- اپریل 2020/کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں  بھارتیہ فضائیہ  قوم کے لئے   اپنے سرگرم مدد  جاری رکھے ہوئے ہے۔  فضائیہ نے اپنی ٹرانسپورٹ  اور روٹری  وونگ   کے طیاروں کو  ملک میں  نوڈل  سپلائی  بیس   اور ان مقامات تک  جہاں  ضروری سامان پہنچایا جانا ہے ،  ضروری   ’ فضائی   پل‘ قائم   کئے ہیں اور انہیں برقرار رکھا ہے۔ فضائیہ نے  دواؤں کی سپلائی  کا کام   اپنے ذمہ لیا ہے جس میں  خود حفاظتی سامان ، ٹیسٹنگ کٹس ، سینی ٹائزیشن کا سامان   اور دیگر  سامان شامل ہے۔  اس نے  فضائی راستے سے   طبی عملے کو  پہچانے کا کام بھی انجام دیا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے  جموں و کشمیر  ،لداخ او رپڈوچیری  سمیت  16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں میں متعلقہ  مقامات پر  فضائی راستے سے سامان پہنچایا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام  لداخ سے ٹیسٹنگ کے لئے  نمونے  پہچانے کا اہم  کام بھی  فضائیہ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ فضائیہ نےڈی آر ڈی او  اور آئی سی ایم آر  سمیت  مختلف ایجنسیوں کے لئے کووڈ کے  علاج   کا سامان  بھی پہنچایا ہے۔ آج کی تاریخ تک  فضائیہ   تقریباً 450 ٹن طبی سامان  اور اس سے متعلق   سامان پہنچا چکی ہے۔

 بھارت سرکار کی طرف سے   جاری کئے گئے  باضابطہ  رہنما خطوط کے ساتھ ساتھ  کووڈ-19 کے بارے میں  احتیاطی اقدامات کے بارے میں اطلاعات  کے تمام   فضائیہ کے اڈوں پر  پہنچنے کاسلسلہ جاری ہے۔ فضائیہ کے کام کی جگہوں پر  کورونا وائرس کے پھیلنے کی روک تھام کےلئے سینی ٹائزیشن   اور سماجی دوری  بنائے رکھنے کے اقدام پر  سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے  احتیاطی  تدبیر کے  طور پر  فضائیہ کے افراد اور ان کے  خاندان والے ’ آروگیہ سیتو‘ ایپلی کیشن کا استعمال کررہے ہیں۔

 اب جب کہ قوم  کووڈ-19 سے لڑنے   اور اسے شکست دینے کے لئے سرگرم کوششیں کررہی ہے  ، فضائیہ نے  ابھرتی ہوئی  ضرورتوں کو  پیشہ ورانہ  انداز میں پورا کرنے  کے  اپنے عزم کی توثیق کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(1)(1)A9K3.jpg

 

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1893



(Release ID: 1616652) Visitor Counter : 144