مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
چنڈی گڑھ شہر کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں کچرا اکٹھا کرنے والے ڈرائیوروں کے لئے گاڑی کا پتہ لگانے والی ایپلی کیشن اور جی پی ایس والی اسمارٹ گھڑیاں استعمال کررہا ہے
Posted On:
20 APR 2020 4:51PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 20 اپریل / چنڈی گڑھ میں جیسے ہی کووڈ کا پہلا مثبت کیس سامنے آیا ہے ، شہر میں ، اُن تمام لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا ہے ، جو اس مریض کے رابطے میں آئے تھے ۔ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کو سی وی ڈی ٹریکر ایپ کے ذریعے بھی ٹیگ کیا گیا ہے ۔ قرنطینہ میں رکھے گئے خاندانوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
کچرا اکٹھا کرنا : 15 گاڑیوں کو ڈرائیوروں اور ہیلپروں کے ساتھ ، جنہیں پی پی ای کٹس فراہم کی گئی ہیں ، قرنطینہ والے گھروں سے کچرا اکٹھا کرنے اور اُسے ٹھکانے لگانے کے کام میں تعینات کیا گیا ہے ۔ قرنطینہ والے گھروں کو چار زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون کے لئے ایک ایک سپر وائزر تعینات کیا گیا ہے ۔
کچرا اکٹھا کرنے والی ان گاڑیوں کے تمام ڈرائیور جی پی ایس والی اسمارٹ واچ پہنے ہوتے ہیں اور انسانی وسائل کے ٹریکنگ پروجیکٹ کی نگرانی میں ہیں ۔ ان تمام گاڑیوں کی آمد و رفت کو ایک ڈیش بورڈ کے ذریعے اسمارٹ واچ ( اسمارٹ گھڑیوں ) کے ذریعے نظر رکھی جاتی ہے ۔ اس طرح نظر رکھنے کا مقصد ، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ قرنطینہ کا کوئی بھی گھر نہ چھوٹ سکے ۔
سینیٹائزیشن : عوامی مقامات کو مسلسل سینیٹائز کیا جا رہا ہے ۔ گھنی آبادی والے علاقوں / کچی بستیوں اور منڈیوں کا سینیٹائزیشن ڈرون کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔
شہری غریبوں کی خدمات : دوسرے علاقوں سے آئے ورکروں کے لئے ملویا گاؤں میں ایک شیلٹر قائم کیا گیا ہے ، جہاں اِن ورکروں کو پری کُکڈ کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ شہری غریبوں کے لئے شہری حکومت نے سول سوسائٹی ، پرائیویٹ سیکٹر ، ریستورانوں اور مختلف خیراتی اداروں کے ساتھ رابطہ کیا ہے ، جو کھانا ، صابن ، سینیٹری نیپکن اور راشن وغیرہ کو این یو ایل ایم اور وینڈر سیل نیٹ ورک کے ذریعے تقسیم کر رہے ہیں ۔
شہری غریبوں کو ، اُن کے گھروں پر سامان کی تقسیم
- پیشہ ور سماجی ورکروں اور ترقیاتی پریکٹیشنروں کی انجمن (اے پی ایس ڈبلیو ڈی پی ) کے ذریعے ذاتی صفائی ستھرائی کی کٹس ( ماسک ، سینیٹائزر ، سینٹری نیپکن ، بچوں کے ڈائپر ، صابن ، ڈیٹول اور سیولون وغیرہ ) تقسیم کی جا رہی ہے ۔
- میری کو لمیٹیڈ ، فکی نے اے پی ایس ڈبلیو ڈی پی کی ایماء پر 500 کلو گرام خشک کھانے کے خوردنی اوٹ کھانا تقسیم کیا ہے ۔
- چنڈی گڑھ کی یونائیٹیڈ نیشن ایسوسی ایشن کی بھارتی فیڈریشن لاک ڈاؤن کے بعد سے مسلسل پری کُکڈ فوڈ تقسیم کر رہی ہے ۔
- سور منی یوتھ ایسوسی ایشن کے تال میل سے عطیہ دینے والے شہریوں کے ذریعے کم آمدنی اور تعمیراتی مقامات پر 14 دن کا خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے ( 10 کلو آٹا ، دالیں ، 1 کلو چینی ، 1 لیٹر سرسوں کا تیل ، آدھا کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر اور 200 گرام اچار ) ۔
- ایم سی سی کے ذریعے 30000 سے زیادہ سینٹری نیپکن تقسیم کئے گئے ہیں ۔
سپلائی چین کو برقرار رکھنا : چنڈی گڑھ کی میونسپل کارپوریشن ( ایم سی سی ) نے دکانداروں کی ضروریات کی نشاندہی کرنے اور سپلائی چین بر قرار رکھنے کے لئے گوگل فارم تیار کئے ہیں ۔ انتظامیہ نے مختلف زمروں میں خوانچہ فروشوں کی نشاندہی کی ہے اور اُن کا اندراج کیا ہے اور ان خوانچہ فروشوں یا خردہ فروشوں کی فہرست موبائل نمبر کے ساتھ مشتہر کی ہے ۔ ان میں دودھ ، کیرانا ، پھل ، سبزیاں اور ادویات وغیرہ شامل ہیں ۔
چنڈی گڑھ انتظامیہ نے وسیع تر مفاد میں گھروں پر سامان پہنچانے کے لئے ایپ پر مبنی وینڈرس کے ساتھ بھی ساجھیداری کی ہے ۔
میونسپل کارپوریشن نے چنڈی گڑھ ٹرانسپورٹ انڈر ٹیکنگ کے اشتراک سے آس پاس کے علاقوں میں پھل اور سبزیوں کی ترسیل بھی شروع کی ہے ۔ یہ خدمات تمام 12 لاکھ شہریوں کو دستیاب ہے اور ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کنبے ، اِس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
ایپ کے ذریعے سامان لے جانے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ
وینڈر ٹریکنگ کے لئے ایپلی کیشن : چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے پاس سامان کی ترسیل والی گاڑیاں موجود ہیں ، جو وہ ضروری اشیاء کی تقسیم کے لئے مختلف علاقوں میں چلا رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کارپوریشن ، اِن گاڑیوں پر نظر رکھنے کے لئے ٹریکنگ ایپلی کیشن کا استعمال کر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (20-04-2020)
U. No. 1885
(Release ID: 1616540)
Visitor Counter : 270