وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم اور مالدیپ کے صدر کے مابین ٹیلی فون پر گفت وشنید

Posted On: 20 APR 2020 1:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،20؍اپریل2020:وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  مالدیپ کے صدر عالی جناب ابراہیم محمد صالح سے ٹیلی فون پر گفت و شنید کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک میں کووڈ -19چھوت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تازہ ترین جانکاری فراہم کی۔

طرفین نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سارک ممالک کے مابین جن اصولوں پر اتفاق کیا گیا تھا، ان پر تال میل کے ساتھ عمل ہو رہا ہے اور انہیں سرگرمی سے نافذ کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے یہ جان کر مسرت کا اظہار کیا کہ مالدیپ میں پہلے جو بھارتی طبی ٹیم تعینات کی گئی تھی، نیز بھارت کی جانب سے جو لازمی ادویہ بطور تحفہ فراہم کی گئی تھی، انہوں نے اس جزیرے میں اس چھوت کے پھیلاؤ پر قابو حاصل کرنے میں اپنا تعاون دیا ہے۔

مالدیپ جیسی سیاحت پر مبنی معیشت کے لئے اس وبائی مرض نے جو خصوصی چنوتیاں کھڑی کردی ہے، ان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مالدیپ کے صدر کو کووڈ -19 کی وجہ سے مرتب ہونے والےصحتی اور اقتصادی اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے لگاتار بھارتی امداد اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں قائدین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ان کے افسران موجودہ صحتی بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے سلسلے میں ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں گے اور باہمی تعاون کے دیگر پہلوؤں کی تکمیل کے لئے بھی ایک دوسرے رابطہ بنائے رکھیں گے۔

 

*************

م ن۔ ن ع

(U: 1878)



(Release ID: 1616357) Visitor Counter : 235