صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت نے کووڈ-19 سے نمٹنے اور اس پر قابو حاصل کرنے کے لئے اہم انسانی وسائل کے آن لائن ڈاٹا پول کا آغاز کیا
اس ڈیش بورڈ میں کووڈ -19سے نمٹنے کی مختلف سرگرمیوں کے لئے درکار وسیع انسانی وسائل کے پول کی ریاست وار، ضلعے وار دستیابی کی تفصیلات موجود ہیں
ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مقامی بلدیاتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ انسانی وسائل کے سلسلے میں آن لائن پلیٹ فارم کو بروئے کار لائیں
آئی جی او ٹی پلیٹ فارم آن لائن ماڈیولس کے توسط سے حفظانِ صحت پیشہ وران کی تربیت پر زور
Posted On:
19 APR 2020 7:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19اپریل2020،مرکزی حکومت نے آیوش ڈاکٹروں سمیت ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر حفظانِ صحت پیشہ وران، این کے وائی کے تحت دستیاب رضاکاروں، این سی سی، این ایس ایس، پی ایم جی کے بی وائی، سابق فوجیوں وغیرہ پر مشتمل ایک آن لائن ڈاٹا پول درج ذیل ویب سائٹ پر قائم کیا ہے۔ https://covidwarriors.gov.in، جس کا مقصد یہ ہے کہ ان کا استعمال ریاستی، ضلعی یا میونسپل سطحوں پر کیا جا سکے۔ یہ اطلاع ایک ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کی گئی ہے، جسے باقاعدگی کے ساتھ تازہ کاری کے عمل سے گزارا جاتا ہے یعنی اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔ کووڈ-19 سے نمٹنے اور اس پر قابو حاصل کرنے کے لئے درکار ازحد اہم انسانی وسائل کے سلسلےمیں اطلاعات فراہم کرتے ہوئے ایم ایس ایم ای اور با اختیار گروپ-4 کے سکریٹری اور چیئرمین جناب ارون کمار پانڈا اور عملہ اور تربیت کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر سی چندر مولی نے انسانی وسائل کے سلسلے میں ایک مشترکہ مراسلہ جاری کیا تھا۔ اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈیش بورڈ حفظان صحت سے متعلق پیشہ وران اور رضاکاروں کا ایک تفصیلی ڈاٹا بیس ہے، جسے آپریشنل بنایا گیا ہے۔ اس میں نوڈل افسران کی رابطہ تفصیلات سمیت انسانی وسائل کے مختلف گروپوں سے متعلق انسانی وسائل کے وسیع پول کی ضلع وار اور ریاست وار دستیابی کی تفصیلات موجود ہیں۔ اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈیش بورڈ مختلف النوع حکام کے استعمال کے لئے دستیاب ہے اور وہ اس کی مدد سے بحران انتظام ؍ ہنگامی حالات منصوبے وضع کر سکتے ہیں، جو ہر ایک گروپ کے نوڈل افسر کے ساتھ تال میل بنا کر دستیاب افرادی قوت کے لحاظ سے تشکیل دیئے جائیں گے۔ مذکورہ ڈاٹا بیس کا استعمال بینکوں، راشن کی دکانوں، منڈیوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے ، رضاکاران کی خدمات حاصل کرنے کےلئے، معمر افراد کی مدد کرنے، دویانگ جنوں اور یتیم خانوں میں خدمات فراہم کرنے کی غرض سے کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس امر میں آسانی ہوگی کہ وہ اپنی ضرورت کے لحاظ سے انسانی وسائل کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کر سکیں گے۔
مذکورہ مراسلےمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی جی او ٹی آن لائن تربیتی ماڈیولس کا استعمال کیاجانا چاہئے۔ یہ ماڈیولس خصوصی طور پر دستیاب ڈیجیٹل پلیٹ فارم یعنی مربوط حکومت ہند آن لائن تربیت (آئی جی او ٹی) پورٹل (https://igot.gov.in) پر دستیاب ہیں تاکہ ڈاکٹروں، نرسوں، نیم طبی عملے، صحت کے کارکنان، تکنیک کے ماہرین، آیوش کے ڈاکٹر وں اور عملے اور دیگر ہراول دستے کے کارکنان اور رضاکاران اور دیگر کارکنان کو تربیت فراہم کی جا سکے اور ان کی صلاحیت سازی بھی ممکن ہو سکے۔
یہ پلیٹ فارم کسی بھی ڈیوائس (موبائل، لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ) کے استعمال کے ذریعے تربیتی مواد ؍ماڈیول کو کسی بھی وقت آن سائٹ ڈلیور کر سکتا ہے۔ 12کورسوں کے جزو پر مشتمل 44ماڈیولس پہلے ہی آن بورڈ ہیں۔ ان کے تحت 105ویڈیو اور 29 ڈاکیومنٹ شامل ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ کورس بنیادی طور پر کووڈ، چھوت کی روک تھام اور اس پر قابو حاصل کرنے ، پی پی ای کے استعمال، قرنطائن آئسولیشن، کووڈ کے کیسوں کے انتظام (ایس اے آر آئی، اے ڈی آر ایس، سیپٹک شاک)، تجربہ گاہ، نمونہ جمع کرنے اور ان کی جانچ کرنے ، آئی سی یو نگہداشت اور سانس لینے کے آلات کے انتظام سے متعلق ہیں۔ اس مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے ہی مماثل دیگر ماڈیولس بھی روزانہ اپلوڈ کئے جا رہےہیں۔ مراسلے میں ریاستوں ؍ اضلاع اور مقامی بلدیاتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پورٹل کے توسط سے فوری طور پر شناخت شدہ وسائل کو تربیت فراہم کریں۔
یہاں اس بات کا ذکر کیا جا سکتا ہے کہ حکومت ہند نے ملک میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کی چنوتیوں سے نمٹنے کے لئے منصوبے وضع کرنے اور مسائل کا حل نکالنے کی غرض سے 11 بااختیار گروپ تشکیل دیئےہیں۔ بااختیارگروپ-4کی قیادت، ایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر پانڈا کر رہے ، جنہیں مختلف کووڈ متعلقہ سرگرمیوں اور اس سلسلے میں ضروری صلاحیت سازی کی سرگرمیوں کے لئے انسانی وسائل کی شناخت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U- 1868
(Release ID: 1616314)
Visitor Counter : 280