امور داخلہ کی وزارت

غیر ملکی شہری جو کووڈ-19 وبائی مرض کے پس منظر میں سفری پابندیوں کی وجہ سے فی الحال ہندوستان میں مقیم ہیں انہیں 3 مئی 2020 تک سفارتی خدمات مہیا کرانا

Posted On: 17 APR 2020 8:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 اپریل :   وزارت امور داخلہ ( ایم ایچ اے ) نے غیر ملکی شہریوں کو جو کووڈ-19 وبائی مرض کے پھیلاؤ کے پیش نظر عائد کی گئی سفری پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان میں مقیم ہیں انہیں 28 مارچ 2020 کو مفت سفارتی خدمات فراہم کی تھیں۔ اب اس سروس میں 30 اپریل 2020 تک توسیع کر دی  گئی ہے۔

(https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1613895)

پورے معاملہ پر غور و فکر کے بعد جو غیر ملکی شہری فی الحال ہندوستان میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں آفس آف فارنرز  ریجنل رجسٹریشن آفیسروں فارنرزرجسٹریشن آفیسروں کے ذریعہ سفارتی خدمات مہیا کرائی جا رہی ہیں ،اس کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریگولر ویزا اور ای – ویزا رکھنے والے غیر ملکی شہری جو دنیا کے مختلف حصوں میں پھیلے کووڈ-19 وبائی مرض اور ہندوستان کے ذریعہ سفر پر عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے ویزے کی مدت یکم فروری 2020( نصف شب سے ) سے 3 مئی 2020 ( درمیانی شب) تک ختم ہو جائے گی، ایسے غیر ملکی شہریوں کے ذریعہ آن لائن درخواست دی جاتی ہے تو ان کے ویزے کی مدت میں مفت بنیاد پر توسیع کر دی جائے گی۔ ایسے غیر ملکی شہری اس مدت کے دوران ویزے میں توسیع درخواست کرتے ہیں  تو ان کے ویزے میں اوور سٹے کے جرمانہ  کے بغیر 3 مئی  کے بعد 14 دن یعنی 17 مئی 2020 کی توسیع کر دی  جائے گی۔

 

 Click here to see Grant of Consular Services to Foreigners till 03.05.2020

 

***************

 

م ن۔ ش س ۔م ف  

 (17-04-2020)

U: 1821



(Release ID: 1615784) Visitor Counter : 135