دیہی ترقیات کی وزارت

زراعت، کاشتکاروں کی فلاح وبہبود، دیہی ترقیات کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے دیہی ترقیات کی وزارت کی تمام تر فلیگ شپ اسکیموں کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا


ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 20-2019 کے التوائی واجبات ادا کرنے کے لئے 7300کروڑ رپوے اور 21-2020 کے پہلے پکھواڑے کیلئے اجرتوں کی ادائیگی کی غرض سے جاری کئے گئے
جناب تومر نے پی ایم اے وائی (جی) کے 40لاکھ کے قریب استفادہ کنندگان کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں ان کی ہاؤزنگ اکائیوں کی تکمیل کے لئے مدد فراہم کی جانی چاہئے

Posted On: 16 APR 2020 6:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16اپریل2020،دیہی ترقیات، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج دیہی ترقیات کی وزارت کی تمام تر فلیگ شپ اسکیموں کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ دیہی ترقیات کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی ، سکریٹری (دیہی ترقیات) ، جناب راجیش بھوشن اور وزارت کے تمام دیگر سینئر افسران نے مذکورہ جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MAVQ.jpg

جناب نریندر سنگھ تومر نے اس حقیقت کا اظہار کیا کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی ترقیات ضمانت اسکیم (ایم جی  این آر ای جی ایس) کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 20-2019 کے لئے التوائی اجرتوں اور مواد کی تحلیل کے لئے نہ صرف یہ کہ 7300کروڑروپے جاری کئے گئے ہیں، بلکہ رواں مالی سال کے پہلے پکھواڑے کے دوران واجب الادا اجرتوں کے لئے بھی یہ رقم  جاری کی گئ  ہے۔

وزیر موصوف نے اطمینان کے ساتھ اس بات کا ذکر کیا کہ 93000سے زائد ایس ایچ جی اراکین تحفظاتی فیس کور اور سینیٹائز ر بنانے میں مصروف ہیں اور دیہی آبادی کے کمزور طبقات کے لئے ملک بھر میں کمیونٹی کچن بھی چلا رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JAV8.jpg

 

وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو جی کے وائی) کےلئے ای کانٹینٹ وضع کیا جانا چاہئے۔

جناب تومر نے زور دے کر کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے تحت مجموعی طور پر 19500کروڑروپے کے بجٹ کے برخلاف ریاستوں کو 800.63کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U-1785



(Release ID: 1615386) Visitor Counter : 119