سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

چترا جین لیمپ-این کووڈ -19کی تصدیق کے لئے جانچ کے عمل کے نتائج کو دو گھںٹے میں ممکن بناتا ہے


چترا جین لیمپ –این 100 فیصد نتائج دتیا ہے اور آر ٹی –پی سی آر کا استعمال کرتا ہے
ایک بیچ میں ایک واحد مشین پر تیس نمونوں کی جانچ کی جاسکتی ہے

Posted On: 16 APR 2020 6:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،16؍اپریل2020:سری چترا ترونال انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز این ٹیکنالوجی، ترووندرم  سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت قومی اہمیت کا حامل ایک ادارہ ہے۔ اس ادارہ نے ایک تشخیصی کِٹ وضع کیا ہے، جو کووڈ-19نمونے کے سلسلے میں کم لاگت پر دو گھنٹے کے اندر نتائج دے سکتا ہے۔

مرض کی جانچ کی تصدیق، یعنی تشخیص کے معاملے میں اس کے تحت ایس اے آر ایس –سی او وی -2کے این جین کی جانچ کی جاتی ہے اور اس کے لئے وائرل نیوکلک ایسڈ(آر ٹی-لیمپ)کے معکوس ٹرانسکپٹیس کو بڑی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے، اگرچہ یہ نوعیت کا پہلا تشخیصی کٹ نہیں ہے، تاہم دنیا کے گنے چنے کٹوں میں اس کا شمار ہوسکتا ہے۔

مذکورہ کٹ کے سرمایہ فراہمی ڈی ایس ٹی کی جانب سے کی گئی ہے اور اس کو چترا جین لیمپ کا نام دیا گیا ہے اور ایس اے آر ایس –کووڈ-2 این جین کی مخصوص تشخیص از حد عمدہ طریقے پر انجام دی جاتی ہے اور جین کے دونوں پہلوؤں کی جانچ کی جاسکتی ہے، جس کے ذریعے اس عمل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ کیا گیا ٹیسٹ کسی بھی صورت میں ناکام نہ ہو، خواہ پھیلاؤ کے دوران وائرل جین کا ایک حصہ اپنے کو چھپا لے۔

چترا جین لیمپ-این کے تحت این آئی وی الپوازہا میں جو تجربے کئے گئے ہیں ان کے صحیح نتایج آر ٹی –پی سی آر کے استعمال کے ذریعے حاصل کئے گئے ہیں۔ اس کی اطلاع آئی  سی ایم آر کو دے دی گئی ہے، جو اسے منظور کرنے کے لئے مجاز ہے، یعنی کووڈ 19 کو بھارت میں پھیلنے سے روکنے کے لئے اس ادارے کو یہ اختیار حاصل ہے۔بعد ازاں مینوفیکچر کے لئے سی ڈی ایس سی او سے لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

 

SCTIMST

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 1786)


(Release ID: 1615383) Visitor Counter : 242