وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم اور ہاشمی مملکت اردن کے وزیراعظم کے مابین ٹیلیفون پر گفت وشنید
Posted On:
16 APR 2020 7:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ہاشمی مملکت اردن کے شاہ عالیجناب عبداللہ دوئم سے ٹیلیفون پر گفت و شنید کی۔
وزیراعظم نے عالیجناب شاہ عبداللہ اور اردن کے عوام کو عنقریب شروع ہونے والے ماہ مبارک رمضان کے لئے مبارکباد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 کے نتیجے میں پوری دنیا کے سامنے آنے والی چنوتیوں پر تبادلۂ خیالات کئے اور اس کے اثرات کو اپنے اپنے ملکوں میں کم سے کم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بھی بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیاکہ زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک ایک دوسرے کی کوششوں میں تعاون دیا جائے اور اس کے لئے ایک دوسرے کے یہاں اپنائے جانے والے بہترین طریقہ ہائے کار کو درکار سپلائی کا راستہ ہموار کر کے باہمی طور پر ساجھا کیا جائے۔
وزیراعظم نے اردن میں بھارتی شہریوں کو فراہم کی جانے والی امداد کے لئےعالیجناب فرماں روا کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہناؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کووڈ-19 اور دیگر علاقائی و عالمی موضوعات اور مسائل کے سلسلے میں ان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1777
(Release ID: 1615273)
Visitor Counter : 188
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam