وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے پی پی ای جانچ سہولت کو ڈی آر ڈی ای گوالیار سے آئی این ایم اے ایس دلّی میں منتقل کیا
Posted On:
16 APR 2020 4:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16اپریل، پرنسل پروٹیکٹیو اکوپمنٹ (پی پی ای) اور ماسک کی فراہمی میں ہونے والی تاخیر پر قابو پانے اور ان کی ڈلیوری میں تیزی لانے کے لیے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) میں اپنی جانچ سہولت کو ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (ڈی آر ڈی ای)،گوالیار سے انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز ا(آئی این ایم اے ایس)دلّی میں منتقل کیا ہے۔ آئی این ایم اے ایس، ڈی آر ڈی او کی ایک دوسری ممتاز لائف سائنس لیباریٹری ہے۔ آئی این ایم اے ایس نے یہ سہولت جسم پر پہننے والے سوٹ اور ماسک کی جانچ اور اندازہ قدر کے لیے پوری طرح چالو حالت میں ہے۔ ان آئیٹموں کے 50 سے زیادہ بیچز کی لیباریٹری میں پہلے ہی جانچ کی جاچکی ہے۔
ڈی آر ڈی ای گوالیار، جو کہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں صف اوّل میں رہا ہے،کو اب مختلف ایجنسیوں کو تقسیم کیے جانے سے قبل بیرونی ممالک سے ایچ ایل ایل لائیف کیئر لمیٹڈ کے ذریعے موصولہ ماسک کی جانچ کا کام سونپا گیا ہے۔
***************
م ن۔ ا گ ۔ ر ا
U: 1774
(Release ID: 1615121)
Visitor Counter : 249