وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے آج ‘‘دیکھو اپنا دیش’’وبیبی نار سیریز کے تحت اپنے دوسرے ویبی نار کا انعقاد کیا


ویبیی نار کا عنوان تھا: کلکتہ ثقافتوں کا ایک سنگم

Posted On: 16 APR 2020 4:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16اپریل،   حکومت ہند کی وزارت سیاحت مجموعی طور پر‘دیکھو اپنا دیش’ موضوع کے تحت ویبی ناروں کی ایک سیریز کا انعقاد کر رہی ہے، جس کا مقصد ہندوستانیوں  کی اپنے ملک کے بارے میں پتہ لگانے اور ملک کو دیکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا اور  سیاحت کے شعبے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں سیاحت کی صنعت کے متعلقین طلبا اور عوام کی  معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔

اس سیریز کےدوسرے ویبی نار‘کلکتہ- ثقافتوں کا ایک سنگم’ کا آج انعقاد کیا گیا اور  اس ویبی نار کو کلکتہ واکس کے جناب افتخار احسان، جناب رتوک گھوش اور جناب انربان دتّہ نے پیش کیا۔ کلکتہ کے بارے میں پیش کئے گئے اس ویبی نار سے کلکتہ کی ترقی میں مختلف برادریوں کی حصے داری کے بارے میں دلچسپ حقائق کا پتہ چلتا ہے۔

ویبی نار  پر عوامی  رد عمل بہت ا چھا رہا۔ 2700 سے زیادہ رجسٹریشن ہوئے اور 1800 سے زیادہ لوگوں نے اس میں شرکت کی۔

18 اپریل 2020 کو عالمی یوم وراثت  کے موقع پر دو ویبی ناروں کے انعقاد کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ان کا پہلا سیشن 11 سے 12 بجے تک کا ہوگا جس کا موضوع  ‘ماملا پورم کی یادگاریں- پتھروں میں تراشی  گئی کہانیاں’۔ اس موضوع پر اسٹوری  ٹریل کے ذریعے اور دوسرا سیشن 12 سے 13 بجے تک ہوگا جس کی پیش کش ‘ہمایوں کے مقبرے میں عالمی وراثت اور پائیدار سیاحت’ کے موضوع پر  ہوگا جس کو آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے سی ای او جناب رتیش نندا پیش کریں گے۔

یہ ویبی نار سیریز ہمارےناقابل یقین ہندوستان  کی ثقافت اور وراثت کی گہرائی اور وسعت کی جھلک پیش کرنے کے ساتھ ساتھ  بہت سے مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کراتی ہے۔ پہلے ویبی نار کا انعقاد 14 اپریل 2020 کو کیا گیا تھا۔ اُس ویبی نار کا عنوان  ‘شہروں کے شہر دلّی کی پرسنل ڈائری’ تھا۔ اس سیشن کی بنیاد  سیاحت کے بارے میں بیداری پھیلانے اور  سماجی تاریخ پر تھی۔

‘دیکھو اپنا دیش’ ویبی نار سیریز کے بارے میں معلومات حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے انکریبل انڈیا سوشل میڈیا پیجیز پر باقاعدگی سے پوسٹ کی جارہی ہے۔

***************

م ن۔ ا گ ۔ ر ا

U: 1772


(Release ID: 1615064) Visitor Counter : 218