عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

جموں و کشمیر کورونا جانچ کی صلاحیت روزانہ 350 نمونو تک بڑھائی گئی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


کورنٹائن بستروں کی تعداد 7909 سے تقریباً چار گنا بڑھ کر 26943 ہوئی

Posted On: 14 APR 2020 8:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 اپریل 2020،   مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں انکشاف کیا کہ جموں و کشمیر کے کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ روزانہ 350 نمونوں تک  پہنچ گئی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ کیونکہ تقریباً اس دوران دو تین ہفتوں پہلے تک یہ 50 نمونے یومیہ ٹیسٹ  تک محدود تھی۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے متعلق حفظان صحت سہولیات کے سلسلے میں مفصل آڈیو بات چیت کے بعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر حکومت اور خصوصی طور پر صحت اداروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لاک ڈاؤن کے دورانئے میں کورونا دیکھ بھال اور روک تھام کی صلاحیت  کے اضافے میں بڑے پیمانے پر اضافے کا باعث بنے۔ انہوں نے صحت انتطامیہ اور یو ٹی کے طبی میڈیکل پیشہ ور افراد کی وقف شدہ ٹیم کی ستائش کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے حکام کے ساتھ مستعد پیروی اور قریبی رابطہ بنائے رکھنے کے لئے اقتصادی کمشنر صحت، جموں اور کشمیر، اٹل دلّو کی بھی تعریف کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید وضاحت کی کہ نسبتاً بڑی تعداد میں  اب تک تیزی سے کورونا معاملوں کا پتہ لگانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس سے قبل کورونا کے لئے ایک دن میں تقریباً محض 50 نمونے بھی بھیجنے کی اہلیت تھی، جو اب کچھ دنوں میں ساتھ سے آٹھ گنا بڑھ چکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y6LW.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دیگر متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مقابلے میں جموں و کشمیر اپنے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے میں تیزی سے کام کررہا ہے جو کورونا کی شکل میں اچانک آنے والے چیلنج کا سامنا کرنے کی تیاری سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر کورنٹائن بستروں کی تعداد 1533 سے بڑھ کر 2372 ہوگئی ہے اور 1689 اضافی بستر پائپ لائن میں ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اگرچہ جموں و کشمیر پہلے سے ہی کووڈ۔ 19 کے لئے وقف اسپتال قائم کرنے والوں میں شامل ہے ۔ اس میں ان اسپتالوں کی تعدا بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ضرورت کے وقت کے لئے آئی سی یو میں کووڈ مریضوں کے لئے وقف بستروں کی تعداد بھی 25 سے بڑھاکر 209 کردی گئی ہے۔

وینٹی لیٹروں سے متعلق تمام خدشات کو ختم کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کاہ کہ ممکنہ کورونا مریضوں کے لئے وقف وینٹی لیٹرس جو کچھ دن پہلے تک 46 کی تعداد میں تھے، آج بڑھ کر کل 209 ہوگئے ہیں۔ اسی طرح کورنٹائن بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ان میں 4 گنا اجافے کے ساتھ ان کی تعداد 7909 سے 26943 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکزی حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری رہنما ہدایت پر فوری طور پر عمل کرنے کا سہرا بھی جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتطام علاقے کی حکومت کے سر باندھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذکورہ نے  ہر یدات پر فوری طور پر عمل کرنے کو ممکن بنایا ہے خواہ وہ آلودگی سے پاک سرنگوں کا قیام ہو یا آیوش ادویات کی تقسیم۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

(14-04-2020)

U-1732

                          


(Release ID: 1614794)