عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی انتظامی ٹریبونل کا پریس بیان

Posted On: 14 APR 2020 3:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 اپریل 2020،   مرکزی انتظامی ٹربیونل، نئی دہلی اور ملک بھر میں اس کی شاخوں کے لئے 20 مارچ ، 2020 ء سے کام کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن عمل میں آیا تھا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی ٹریبونل کے ذریعہ کام کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ سہولیات کمی تھی اور سہولیات کی خریداری میں بھی رکاوٹیں تھیں۔ حکومت ہند کے فیصلے کی بنیاد پر 14 اپریل 2020 کے بعد اس صورتحال کا جائزہ لینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

معزز وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو 3 مئی 2020 تک بڑھا دیا گیا ہے اور 20 اپریل 2020 کو ہاٹ اسپاٹ کے علاوہ دیگر مقامات پر جائزہ لیا جائے گا۔ اس طرح ، موجودہ صورتحال 20 اپریل ، 2020 تک برقرار رہے گی اور بینچوں کے ذریعہ کام سے متعلق فیصلے پر 20 اپریل 2020 کو ممکنہ اعلان کے بعد غور کیا جائے گا۔

ٹریبونل بنچوں کے لئے چھٹیوں کی مدت مختلف ہوتی ہے۔ ایرناکولم بینچ کے لئے ، یہ مدت اپریل کے وسط سے شروع ہوگی جبکہ بنگلورو بنچ کی تعطیلاتی مدت اس کے بعد شروع ہوگی۔ شمالی علاقہ میں واقع بنچوں کی تعطیلات میں بھی اسی طرح کا فرق ہے۔ پرنسپل بنچ کے لئے تعطیلات جون 2020 ہے۔ بینچ کے ذریعہ کام شروع ہونے کے بعد وائرس کی وجہ سے ہونے والے ورک ڈے کے نقصان کے معاوضے سے متعلق متعلقہ بار ایسوسی ایشن کی مشاورت کی بنیاد پر فیصلہ لیا جائے گا۔

اگر کسی بینچ سے کسی معاملے کی فوری سماعت کے لئے وکلاء سے استدعا کی گئی ہے تو ، اس کی اطلاع پرنسپل رجسٹرار کو دی جائے گی ، جو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیں  گے اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری کارروائی کریں گے۔

ہیڈ بنچ اور دیگر بینچ کم سے کم عملے کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ملازمین کو کسی بھی مضر صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بینچوں کا رجسٹرار ملازمین کی شناخت کرے گا اور بدلے میں انہیں کام تفویض کرے گا۔ انتظامیہ کے فوری معاملات آن لائن یا فون پر متعلقہ فریق کے ساتھ نمٹائے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1737


(Release ID: 1614673) Visitor Counter : 117