وزارتِ تعلیم

ِفٹ انڈیا اور سی بی ایس ای نے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں اسکولی طلباء کے لئے پہلی مرتبہ براہ راست فٹنیس کی کلاسوں کا انعقاد کیا ہے ۔ آیوش کی وزارت کے رہنما خطوط کی معلومات بھی فراہم کی جائے گی


لائیو سیشن 15 اپریل ، 2020 ء کو صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوں گے ؛ طلباء فٹ انڈیا موومنٹ اور سی بی ایس ای کے فیس بک اور انسٹا گرام ہینڈلس پر اِن براہ راست کلاسوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں
ملک بھر کے طلباء لاک ڈاؤن کے دوران اِس سے فائدہ حاصل کرکے خود کو چست و تندرست رکھ سکتے ہیں : جناب پوکھریال

Posted On: 14 APR 2020 4:09PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 14  اپریل / ِفٹ انڈیا  کے ذریعے شروع کئے گئے  ،  فٹ انڈیا ایکٹیو ڈے پروگرام کے تحت فٹنیس کے براہ راست سیشن  کے لئے زبردست مقبولیت کے بعد  حکومتِ ہند کی فٹنیس موومنٹ کے اہم پروگرام فٹنیس سیشن کی ایک اور نئی سیریز  شروع کر رہا ہے ۔  اس مرتبہ  اِس کا انعقاد پورے ملک کے اسکولی بچوں کے لئے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (  سی بی ایس ای  ) کی ساجھیداری میں کیا جائے گا ۔ پروگرام کے دوران آیوش کی وزارت کے صحت مند رہنے سے متعلق  رہنما خطوط  کے بارے میں طلباء  کو بتایا جائے گا ۔

          انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر   رمیش پوکھریال نشنک  نے  اپنی نوعیت کے اس اقدام  کے بارے میں  بات کرتے ہوئے کہا کہ  سی بی ایس ای نے  آغاز سے ہی  فٹ انڈیا موومنٹ  کی حمایت کی ہے ۔  ماضی میں  13868  سی بی ایس ای اسکول فٹ انڈیا کے  کئی پروگراموں میں شامل رہے ہیں  اور 11682 سی بی ایس ای اسکول پہلے ہی  فٹ انڈیا کا پرچم حاصل کر چکے ہیں ۔ اب  اس نئی پہل کے ساتھ  مجھے پورا یقین ہے کہ  پورےملک کے طلباء  لاک ڈاؤن کے دوران  نہ صرف اس سے فائدہ  اٹھائیں گے  بلکہ ہمارے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  کے ویژن  کے مطابق  فٹنیس اور صحت مند زندگی  گزارنے  کے طریقے  اپنانے کے لئے  ترغیب حاصل کریں گے ۔

          نو جوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر   جناب کرن ریجیجو  سمجھتے ہیں کہ آن لائن سیشن   وقت کی ضرورت ہیں  ۔ انہوں نے کہا  کہ  سبھی بچے  گھروں پر ہیں  ، جن کی جسمانی سرگرمیاں محدود ہیں ۔  فٹنیس کے یہ سیشن  بچوں کو   گھر پر بھی  فٹنیس کی پریکٹس  کرا سکیں گے ۔  یہ بات بھی نا گزیر ہے کہ   ایسے وقت میں  اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر شخص  ، خاص طور سے بچے  صحت مند رہیں اور  اُن کی قوت مدافعت مضبوط رہے ۔ اجلاس میں  فٹنیس سے متعلق موضوعات کے علاوہ  آیوش کی وزارت  کے رہنما خطوط  پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا ، جس میں خاص طور پر قوت مدافعت بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ  بچے اور والدین  اِن سیشنس سے  بہت فائدہ حاصل کریں گے ۔

          کووڈ – 19 کے پیش نظر3  مئی تک پورے ملک میں لاک ڈاؤن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ  تمام شہریوں  سے اپنی قوت مدافعت بڑھانے کی اپیل  کے بعد فٹ انڈیا  اور سی بی ایس ای نے تمام اسکولی بچوں کی تندرستی کو یقینی بنانے کے لئے اس منفرد پہل  کا آغاز  کیا ہے  ۔ فٹنیس  سے متعلق  معاملات کے  علاوہ ، اس میں قوت مدافعت  کو مستحکم کرنے اور تندرست   رہنے  کے طریقوں  پر آیوش  کی وزارت  کے رہنما خطوط  کے بارے میں بھی  بتایا جائے گا ۔

          15 اپریل  ، 2020 ء کو صبح ساڑھے  نو بجے  سے طلباء  ان براہ راست  سیشن  کو فٹ انڈیا موومنٹ  اور سی بی ایس ای   کے فیس بک اور انسٹا گرام  ہینڈلز  پر فالو کر سکتے ہیں ۔  اس کے علاوہ ، یہ تمام سیشن  یو ٹیوب  پر بھی دستیاب  ہوں گے تاکہ  طلباء اپنی سہولت کے حساب  سے ان تک  رسائی حاصل کر سکیں ۔

          براہ راست  سیشن  میں روزانہ  کی مشقوں  او ر یوگا سمیت تغذیہ  اور ذہنی تندرستی  کے تمام پہلوؤں  کا احاطہ کیا جائے گا ۔  ان سیشن  میں فٹنیس  کے ممتاز  ماہر جیسے  عالیہ عمران ، تغذیہ  کی ماہر  پوجا  مکھیجا  ، ذہنی  تندرستی   کے ماہر  ڈاکٹر جتیندر  ناگپال  ، یوگا ماہر ہینا بھیمانی اور کئی  دیگر ماہرین  حصہ لیں گے ۔

          براہ راست  اسٹریمنگ   سی بی ایس ای ، جی او کیو آئی آئی  اور شلپا شیٹی  ایپ کے میڈیا  ہینڈلز  پر بھی  دستیاب ہوں گے ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 1717



(Release ID: 1614527) Visitor Counter : 145