کارپوریٹ امور کی وزارتت

كووڈ- 19 سے پیدا شدہ خطرے کے پیش نظر کمپنی ایکٹ، 2013 اور اس تحت بنائے گئے قوانین کے تحت کمپنیوں کی طرف سے عام اور خاص پیشکشوں کو پاس کئے جانے پر وضاحت

Posted On: 13 APR 2020 8:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 اپریل 2020،   ویڈیو کانفرنسنگ (وی سی ) یا دیگر آڈیو اور ویڈیو  کے ذریعے (او اےوی ایم) غیر معمولی  عام میٹنگوں (ای جی ایم) کے چلانے کے سلسلے میں کارپوریٹ امور کی  وزارت (ایم سی اے) کی طرف سے 8 اپریل، 2020 کو جاری کئے گئے پہلے سرکلر (عام سرکلر نمبر 14/2020 ) کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایم سی اے نے آج ایک اور سرکلر (عام سرکلو نمبر 17/2020) جاری کیا ہے۔ اس کا مقصد كووڈ- 19 سے متعلقہ لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ضروریات کے پیش نظر صرف الیکٹرانک آڈیو ویڈیو کا ہی استعمال کرتے ہوئے اس طرح کی میٹنگوں  کے لئے اراکین کو نوٹس جاری کرنے کے بارے میں بھی زیادہ وضاحت فراہم کرنا ہے۔ اس کا ایک اور مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ متعلقہ کمپنیوں کے  ان ارکان کے ای میل ایڈریس کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کریں، جنہوں نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے۔ اس کا ایک دیگر مقصد اخبارات میں عوامی نوٹس دینے کے وقت اس سلسلے میں مناسب معلومات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ کمپنیوں کی طرف سے جاری کئے جانے والے عوامی نوٹس میں اس کی وضاحت کرنے کی بھی ضرورت ہو گی کہ وہ رکن جن کے پاس طبعی  طور پر یا کاغذی طور پر  شیئر  دستیاب ہیں یا جنہوں نے کمپنی میں اپنے  ای میل ایڈریس رجسٹر نہیں کئے ہیں، وہ ریموٹ یا ریموٹ ای ووٹنگ کے ذریعے یا میٹنگ کے دوران ای۔ ووٹنگ کے نظام کے ذریعے اپنا ووٹ کس طریقے سے ڈال کر سکتے ہیں۔

چھوٹی کمپنیوں یعنی ایسی کمپنیوں، جنہیں اپنے اراکین کو ای۔ ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کے لئے اسی فریم ورک یا خاکہ کو بھی اس سرکلر میں مخصوص کیا گیا ہے۔ دراصل، ڈاک خدمات  میں آئی رکاوٹ کی وجہ سے ہی اس عمل کی اجازت دی جا رہی ہے، کیونکہ ڈاک  کے ذڑیعہ نوٹس بھیجنا یا حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

سرکلر  میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ کمپنیوں اگر کمپنی ایکٹ، 2013 / اس تحت بنائے گئے قوانین کے نافذ التزامات  کے مطابق صرف پوسٹل بیلٹ یا (کسی عام  میٹنگ  کے انعقاد کے بغیر ہی) کے ذریعے متعلقہ کام کاج منظم کرنا چاہتی ہیں، تو اس طرح کے معاملات میں الیکٹرانک ذرائع سے ووٹنگ کے سلسلے میں کمپنی (مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن) ضابطہ ، 2014 کی متعلقہ التزام اور ایم سی اے  کے ذریعہ جاری موجودہ سرکلر اور سابقہ تاریخ 8 اپریل، 2020 کو جاری سرکلر میں ای ۔ووٹنگ کے لئے پیش کیا گیا خاکہ معقول تبدیلیوں سمیت نافذ ہوگا۔

مذکورہ بالایقین دہانیوں سے ان غیر متوقع حالات میں کمپنیوں کی طرف سے اپنے کام کاج کو چلانے میں بہت بڑی سہولت ہونے کی امید ہے۔ مزید معلومات کے لئے عام سرکلر  نمبر  17/2020، تاریخ 13 اپریل 2020، کو متعین یا حوالہ دیا جا سکتا ہے جوایم سی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے http://www.mca.gov.in/Ministry/pdf/Circular17_13042020.pdf

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

(13-04-2020)

U-1696

                          



(Release ID: 1614434) Visitor Counter : 111