کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ملکی سطح پر کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے باوجود نیشنل فرٹیلائیزرس لمیٹڈ- این ایف ایل کسان برادری کو فرٹیلائیزرس کی خاطر خواہ سپلائی کو یقینی بنا رہی ہے اور اپنی 100 فی صد سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہے


این ایف ایل کسانوں کو بلا رُکاوٹ یوریا فرٹیلائیزرس دستیاب کرا رہی ہے

Posted On: 14 APR 2020 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اپریل   حکومت ہند کی کیمیکل اور فرٹیلائیزر کی وزارت  کے فرٹیلائزرس کے محکمے کے تحت کام کرنے والی فرٹیلائزر کی ممتاز کمپنی نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹڈ ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے ملکی سطح کے لاک ڈاؤن کے دوران کسان برادری کو فرٹیلائزرس کی خاطر خواہ سپلائی کو یقینی بنا رہی ہے۔

این ایف ایل کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائرکٹر جناب منوج مشرا نے بتایا کہ نانگل، بھٹنڈا، پانی پت اور وجے نگر پلانٹس کی دو یونٹوں میں پورے زور شور سے پروڈکشن کا کام چل رہا ہے۔ یہ پانچ پلانٹ روزانہ 11 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ فرٹیلائیزر کا پروڈکشن کر رہے ہیں۔ اور مستقل طور پر اسے بازار میں بھیج رہے ہیں۔

ایسے مشکل دور میں  ان پلانٹس کے زیادہ سے زیادہ کاموں کو جاری رکھنا اور خصوصی طور پر ملک کی کسان برادری کے تئیں حکومت کی عہد بندی کو پورا کرنے کے سلسلے میں این ایف ایل کو بہت زیادہ کامیابی ملی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-04-14at3.16.28PMQBQO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-04-14at3.18.58PMTJ0Q.jpeg

حکومت ہند نے ضروری اشیائے صارفین کے قانون کے تحت ملک میں فرٹیلائیزرس پلانٹ کو چلانے کی اجازت دی ہے تاکہ زرعی شعبے کو لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اسے آئندہ خریف کی فصل کے لیے خاطر خواہ فرٹیلائیزر دستیاب ہوسکے۔

 ان پلانٹوں میں لدائی، اُترائی، بھیجے جانے اور تقسیم کی سرگرمیاں پورے زور وشور سے جاری ہیں پھر بھی کووڈ-19 سے بچنے کے لیے احتیاط کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔ تمام یونٹوں میں کووڈ-19 کے پھیلنے کو روکنے کے لیےمناسب بچاؤ کی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ ان پلانٹوں کے احاطے میں کام کرنے والے مزدوروں اور تمام دیگر اسٹاف کو ماسک فراہم کرائے گئے ہیں۔ بار بار ہاتھ دھوئے جانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

این ایف ایل اور اس کے ملازمین ضرورت مندوں کو ضروری اشیا مثلاً خوراک اور ادویات تقسیم کرتے ہوئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی حکومت ہند کی کوشش  میں بھی  سرگرمی سے تعاون کر رہے ہیں۔ انھوں نے  پی ایم کیرس فنڈ میں اپنی ایک مہینے کی تنخواہ بھی دی ہے۔

****************

م ن۔ ا گ ۔ ر ا

U: 1713


(Release ID: 1614420) Visitor Counter : 158