حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر نے گنجان آبادی والے  علاقوں میں كووڈ -19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے آسان رہنما ہدایات  جاری  کیں


ہدایات میں ڈو-اٹ-یورسیلف ہینڈواشنگ اسٹیشنوں کے تیزی سے قیام کی تجویز ہے جس کا اس وبا کو روکنے کے لئے دنیا بھر میں استعمال کیا گیا ہے

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے  وجے  راگھون- ‘پی ایس اے کے دفتر میں ٹیم کی طرف سے پیش کی گئی کتابچے میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سستے لیکن مؤثر ذرائع کے مثبت اثرات نظرآ سکتے ہیں’

پروفیسر  راگھون نے کمیونٹ رہنماؤں، غیر سرکاری تنظیموں، صنعتی دنیاوغیرہ سے ان اقدامات کو لاگو کرنے کی اپیل کی

مجوزہ اقدامات کا بنیادی مقصد صاف صفائی پر زور دینا اور اہم مشورے دینا ہے

Posted On: 13 APR 2020 7:31PM by PIB Delhi


نئی دہلی،  13 اپریل 2020،   حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر نے گنجان آبادی والے  علاقوں میں كووڈ -19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے احتیاطی اقدامات کے ساتھ آسان رہنما  ہدایات جاری کی ہیں۔ خاص طور پر یہ ان علاقوں سے متعلق ہیں جہاں بیت الخلا،  کپڑے دھونے  یا غسل کرنے کی سہولت مشترک ہے۔

مجوزہ اقدامات کا بنیادی مقصد  صفائی ستھرائی  اور ہائیجین پر زور دینا اور اہم مداخلت کے مشورے  دینا ہے جو بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں کافی مدد کر سکتے ہیں۔

ان کمیونٹی  میں  رہنے والوں  کو باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کے قابل بنانے والے زیادہ سے زیادہ نظام کو باقاعدگی سے نافذ کرنے کی فوری طور پر ضرورت ہے۔ ان ہدایات میں اس وبا کو روکنے کے لئے دنیا بھر میں استعمال کئے جانے والے ڈو-اٹ-یورسیلف  ہینڈ -واشنگ اسٹیشنوں کے تیزی سے قیام کی تجویز ہے۔

پاؤں سے چلنے  والا اسٹیشن نہ صرف زیادہ متاثرہ علاقوں کے ساتھ راست رابطے کو ختم کرتے ہوئے انفیکشن  کے پھیلنے کے امکانات کو کم کرتا ہے، بلکہ ہاتھ دھونے کے دوران لوگوں کی طرف سے استعمال کئے جانے والے پانی کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے۔ مجوزہ ڈیزائن کے تحت لاک ڈاؤن اور سپلائی  چین  سے  متعلق چیلنجوں کے باوجود سستی اور مقامی طور پر دستیاب اشیا کے استعمال سے کمیونٹی رضاکاروں اور حکام کی طرف سے آسانی سے  خود سے اسیمبل  کیا جا سکتا ہے۔

 پبلک  اور کمیونٹی بیت الخلاؤں  میں پاؤں سے چلنے والے مستقل اسٹیشن  قائم کرنے سے پانی کا   کم خرچ کرتے ہوئے ہاتھ دھونے  کو فروغ ملے گا۔ ہاتھ دھونے والے ایسے اسٹیشنوں پر پانی میں کلورین ملانے سے اضافی اثر پڑے گا اور اس پر غور کیا جانا چاہئے۔

کمیونٹیوں میں صفائی اور ہائیجین  کو برقرار رکھنے کے لئے بیت الخلا  کے بہترین استعمال  کے  طریقوں کے خاکے کا بھی  واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ بیت الخلا میں ہمیشہ چہرے کو ڈھکنے اور جوتے پہننے کی ضرورت، استعمال کے فورا بعد ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے آسان  اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ عوامی مقامات اور گھروں کو صاف ستھرا بنائے رکھنے کے لئے چراثیم کش ادویہ  کے استعمال کی بھی تفصیلی معلومات دی گئی ہے۔

ہدایات میں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے کہ افسر، رضاکار اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر ان  حلوں کو  پائیدار بنانے کی کوشش کریں۔ اس میں صف اول  کے مورچے  پر تعینات تمام کارکنوں اور حفظان صحت کے ملازمین کے لئے مکمل تعاون اور احترام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے جو اس بیماری کی روک تھام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر وجے  راگھون نے زور دے کر کہا‘كووڈ -19 وبا  کے خلاف ہماری جنگ میں بھارت ہر ایک پہلو سے سب سے  موثر اور  اہل  اقداامات  نافذ  کرنے کے لئے ایک ساتھ آیا ہے۔ ہماری گنجان آبادی والے مقام دھاراوی اس کی ایک مثال ہے لیکن وہاں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پی ایس اے کے دفتر میں اس ٹیم کی طرف سے پیش مینول میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سستے لیکن مؤثر آلات مثبت نتائج دے سکتے ہیں۔ کمیونٹی رابطہ کی جگہوں جیسے مشترکہ بیت الخلا اور غسل خانوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کمیونٹی رہنماؤں، غیر سرکاری تنظیموں،  صنعتی دنیا غیرہ سے ان اقدامات کو نافذ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ صنعتی دنیا، غیر سرکاری تنظیم اور اس بیماری کی روک تھام میں مدد کرنے والے ادارے خاص طور پر گنجان آبادی  والے  شہری علاقوں میں ان ہدایات میں بتائے گئے حل کو اپنانے اور اس کا اطلاق کرنے میں کمیونٹیز اور رضاکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔

یہ ہدایات انگریزی کے علاوہ ہندی ، مراٹھی اور اردو سمیت ہماری تمام زبانوں میں دستیاب ہوں گی۔

(براہ مہربانی انگریزی زبان میں ہدایات کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1694

                          


(Release ID: 1614280) Visitor Counter : 239