زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ریلویز کے محکمے نے لاک ڈاؤن کی شروعات سے پارسل خصوصی ٹرینوں (134 ٹرینوں) کے لیے 67 راستوں کی نشاندہی کی؛ جس کا مقصد پھل، سبزیوں ، دودھ اور ڈیری مصنوعات اور بیجوں سمیت گلنے سڑنے والی اشیاء کی سپلائی کرنا ہے


زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے باغبانی کے مشن ڈائریکٹروں اور متعلقہ سکریٹریوں سے کہا کہ وہ ان خصوصی ٹرینوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے وہ اپنے سبھی وسائل کا استعمال کریں

Posted On: 11 APR 2020 5:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 11 اپریل 2020 / بھارتی ریلیوز نے پھلوں، سبزیوں ، دودھ اور ڈیری مصنوعات اور زرعی مقاصد کے لیے بیجوں سمیت ، گلنے سڑنے والی چیزوں کے لیے ، لاک ڈاؤن کی شروعات سے ہی پارسل خصوصی ٹرینوں (134 ٹرینوں) کے لیے 67 راستوں کی نشاندہی کر رکھی ہے۔

10 اپریل تک 62 راستوں کے بارے میں اطلاع نامہ جاری کر دیا گیا تھا اور ان راستوں پر 171 ٹائم ٹیبل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ پارسل خصوصی ٹرینوں کا منصوبہ  دلی ، ممبئی، کولکاتہ ، چنئی ، حیدرآباد اور بینگلورو جیسے ملک کے سبھی بڑے شہروں  کو  مربوط کرنے کے لیے  بنیایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ملک کے شمال مشرقی خطے میں سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے گواہاٹی سے بھی مناسب رابطہ قائم کیا گیا۔ جن دیگر اہم شہروں کو ان ٹرینوں  کے ذریعے جوڑا گیا ہے وہ ہیں : بھوپال، الہ آباد، دہرہ دون ، وارانسی، احمد آباد وڈودرا، رانچی ، گورکھپور، تھیرواننت پورم ، سالیم، وارنگل ، وجے واڑہ، ویشاکھاپٹبنم، راوڑکیلا، بلاسپور ، بھساول ، ٹاٹا نگر، جے پور ، جھانسی ، آگرہ، ناسک، ناگپور، اکولا، جل گاؤں، سورت،  پنے، رائے پور، پٹنہ ، آسن سول، کانپور ، جے پور، بیکانیر، اجمیر، گوالیار، متھرا، نلور، جبل پور وغیرہ ۔

اُن راستوں پر بھی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جہاں اتنی مانگ نہیں ہے۔ تاکہ ملک کا کوئی بھی حصہ غیر مربوط نہ رہے۔ ان ٹرینوں کے اسٹیشن قابل عمل جگہوں پر قائم کیے گیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پارسلوں  کو ان کی متعلقہ جگہوں پر پہنچایا جا سکے۔

پھلوں، سبزیوں ، دودھ اور ڈیری مصنوعات اور زرعی مقاصد کے لیے بیجوں سمیت گلنے سڑنے والی چیزوں کو پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینوں کی دستیابی کے بارے میں  سبھی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سکریٹریوں اور باغبانی کے مشن ڈائریکٹروں  کے ساتھ  ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔  اس ویڈیو کانفرنس میں ملک بھر کے 76 افسران نے شرکت کی۔

ریاستی مشن کے  سبھی ڈائریکٹریوں  اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ  سکریٹریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  ریلویز کی طرف سے چلائی جانے والی ان ٹرینوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے  اپنے سبھی وسائل کا استعمال کریں۔

ایڈیشنل ممبر (کمرشیئل)، ریلوے بورڈ نے پیشکش کی ہے  کہ اگر انہیں کسی ریاست کی طرف سے نئے راستے یا اسٹاک کے بارے میں کوئی مانگ موصول ہوگی تو وہ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدام کریں گے۔

پارسل  خصوصی ٹرینوں  کے بارے میں تفصیلات کے لیے لنک بھارتی ریلویز کی ویب سائٹ  پر دستیاب ہے

indianrailways.gov.in

پارسل خصوصی ٹرینوں کی تفصیلات کا براہ راست لنک مندرجہ ذیل ہے :


https://enquiry.indianrail.gov.in/mntes/q?opt=TrainRunning&subOpt=splTrnDtl

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 1633



(Release ID: 1613747) Visitor Counter : 178