وزارت دفاع
کووڈ – 19 کی روک تھام کے لیے کوور آل بنانے والی کمپنیوں کے لیے کپڑے کی جانچ کی غرض سے اتر پردیش اور تمل ناڈو میں ای ایف بی کار خانوں میں این اے بی ایل سے اجازت حاصل کی
Posted On:
11 APR 2020 5:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 اپریل 2020 / اہم تازہ ترین واقعات میں ہتھیار بنانے والی فیکٹری کے بورڈ (او ایف بی) کے دو کارخانوں ، اتر پردیش میں کانپور کے چھوٹے ہتھیاروں کے کارخانے (ایس اے ایف ) اور تمل ناڈو میں اودی میں بھاڑی گاڑیوں کی فیکٹری (ایچ وی ایف ) نے وابستگی اختیار کر لی ہے۔ ان دونوں کارخانوں کو یہ وابستگی آج خون کی جانچ کے لیے ٹیسٹنگ اور کیلیبریشن کے متعلقہ نیشنل ایکریڈائزیشن بورڈ (این اے بی ایل) نے تجویز کی ہے۔ جانچ کے اس ساز و سامان کو ان کارخانوں نے تیار کیا ہے جو اے ایس ٹی ایم ایف 1670:2003 اور آئی ایس او 16603:2004 کے معیارات پر تیا ر کیا ہے۔ یہ سامان بہت سی ہتھیار فیکٹریوں نے 15 دن کی ریکارد مدت کے اندر اندر مقابلہ جاتی طریقے سے مشن کے انداز میں تیار کیا ہے۔ جانچ کا بنیادی اصول یہ ہے کہ کپڑے کو کھلی جگہ میں لایا جائے اور مخصوص مدت کے لیے مختلف سطحوں پر دباؤ میں مصنوعی خون کے لیے کوور آل بنانے کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کیا جائے۔ یہ جانچ بڑے پیمانے پر کوور آل بنانے کے لیے لازمی طور پر درکار ہوتی ہے جسے پورے ملک میں بڑے پیمانے پر صحت کارکن اور وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو کورونا وائرس یا کووڈ – 19 سےمتاثرہ مریضوں کے قریب ترین رابطے میں رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 1635
(Release ID: 1613680)
Visitor Counter : 158