امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ – 19 کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرس اور طبی عملے کو ضروری پولیس سکیورٹی فراہم کریں

Posted On: 11 APR 2020 8:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 11 اپریل 2020 / ڈاکٹروں اور طبی عملے کو حراساں کیے جانے کے واقعات کی خبریں ملنے کے پیش نظر امور داخلہ کی مرکزی وزارت (ایم ایچ اے) سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظامع علاقوں  اور متعلقہ پولیس حکام  کو  ہدایت دی ہے کہ وہ  اسپتالوں  اور جہاں کووڈ – 19 سے متاثرہ مریضوں  کی تشخیص کا کام کر رہے ہیں یا جہاں مشتبہ مریضوں کو قرنطین میں رکھا گیا ہے وہاں ضروری پولیس سکیورٹی فراہم کریں۔

یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ وہ اُن ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ضروری پولیس سکیورٹی فراہم کی جائیں جو اس بیماری سے متاثرہ لوگوں کی جانچ کرنے کے لیے ان کی جگہوں پر جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 1637


(Release ID: 1613675) Visitor Counter : 113