سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر- سینٹر فار سیلولراینڈ مالیکیولر بایولوجی (سی سی ایم بی)حیدرآباد، کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں کئی مورچوں پر بر سر پیکار ہے

Posted On: 12 APR 2020 11:45AM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 اپریل   سی ایس آئی آر کی ممتاز بایولوجی تجربہ گاہ سی سی ایم بی حیدرآباد میں واقع ہے اور یہ کووڈ-19 کے  ملک کی جنگ میں کئی طرح کے آلات اور نظریات استعمال کر رہی ہے۔

حال ہی کے چند اہم کاموں کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

مریضوں کے نمونوں کی جانچ

کووڈ-19 کے لیے سی سی ایم بی ایک آتھورائزڈ جانچ کا مرکز ہے۔ اور اسے ایس اے آر ایس – سی او وی-2 وائرس کی جانچ کے لیے تلنگانہ کے 33 ا ضلاع سے سرکاری اسپتالوں سے مریضوں کے  نمونے موصول ہوتے ہیں۔ فی الحال اس کی جانچ کرنے کی صلاحیت تقریباً 350 سیمپل یومیہ ہے۔

کووڈ-19 جانچ کے بارے میں تربیت

سی سی ایم بی نے 5 سرکاری اسپتالوں – این آئی ایم ایس ، آئی پی ایم گورنمنٹ سیور ہاسپٹل  حیدرآباد میں کاکٹیا میڈیکل کالج ، ورنگل کے 25 میڈیکل ڈاکٹروں، ٹیکنیکل اسٹاف اور طلبا کی تربیت بھی کی ہے۔ ان تربیت یافتہ افراد کو اُن کے متعلقہ اسپتالوں میں جانچ کے کاموں  کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی ایس آئی آر – سی سی ایم بی نے مریضوں کے نمونوں کی ہینڈلنگ کے بارے میں بہترین طریقہ کار اور آر ٹی پی سی آر کے بارے میں تربیتی ویڈیو بھی تیار کیے ہیں۔یہ ویڈیو آتھورائزڈ مراکز کے لیے دستیاب ہیں اور  انھیں director@ccmb.res.in سے رابطہ کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ایس اے آر ایس-سی او وی -2 جینوم کی سکوینسی

سی ایس آئی آر کی تجربہ گاہیں کورونا وائرس کی جینوم سکوینسی کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔ اور ایس اے آرایس – سی او وی-2 وائرس کے  مکمل جینوم سکوینس کا پتہ لگانے کے لیے سی سی ایم بی نیکسٹ جنریشن سکوینسی اور تجزیے  کا کام کر رہا ہے۔ سی سی ایم بی کے پاس موجود ایسے مریضوں  کے نمونے جن میں زیادہ وائرل لوڈ نظر آتا ہے، کو جینوم تجزیے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ سی سی ایم بی نے چند مریض وائرل آئیسولیٹ کو سکوینس کیا ہے اور آئندہ تین چار ہفتوں میں کئی سو وائرس آئیسولیٹ کو سکوینس کرنے کا نشانہ ہے۔

جانچ کے مقصد اور نئے ڈرگز کے لیےایس اے آر ایس –سی او وی-2 وائرس کی کلچرنگ

جانچ کے لیے  ری پرپزڈ ڈرگز یا نئے ڈرگز یاایسے نئے  مالیکیولز جن کی مختلف مالیکیولر ماڈلنگ کے ذریعے نشان دہی کی گئی ہو، کی جانچ کے لیے آر اینڈ ڈی برادری کو جس اہم ٹول کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ وائرل کلچر کی کمی ہے۔سی ایس آئی آر- سی سی ایم بی اس کام میں مصروف ہے اور زیرو سیل لائن جو کہ وائرسوں کی افزائش  کے موافق ہے، میں ایس اے آر ایس –سی او وی-2 وائرس کی کلچرنگ کے لیے ایک نظام قائم کر رہا ہے۔ اس نظام کے جلد ہی تیار ہوجانے کی امید ہے۔

سی سی ایم بی کورونا وبا کے بارے میں مختلف قسم کی احتیاط سے متعلق پیغامات اور مشاورتی نوٹ  بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچانے میں بھی سرگرمی کے ساتھ مصروف ہے۔ اور یہ کام سی سی ایم بی سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر علاقائی زبانوں میں انجام دے رہا ہے۔

 

 

Description: C:\Users\acer\AppData\Local\Temp\Rar$DIa0.795\90575701_2928905257169065_6042405363494420480_n.jpg

کورونا نمونوں کی جانچ

Description: C:\Users\acer\Downloads\90127780_2928905360502388_7786049158095306752_n (1).jpg

آرٹی- پی سی آر پر میڈیکل اسٹاف کی تربیت

 

****************

م ن۔ ا گ ۔ ر ا

U: 1645

 



(Release ID: 1613632) Visitor Counter : 179