وزارت دفاع

بی آر او نے چار ماہ بعد اسٹریٹجک سری نگر- لیہہ شاہراہ کو کھولا

Posted On: 12 APR 2020 11:01AM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 اپریل   بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے ہفتے کے روز لداخ کو باقی دنیا سے جوڑنے والی اسٹریٹجک سری نگر- لیہہ شاہراہ کو کھولا۔ ابتدا ئی طور پر زوجیلا پاس سے لیہہ / لداخ کی طرف جانے کے لیے 18 تیل کے ٹینکروں اور دیگر ضروری اشیائے صارفین کو جانے کی اجازت دی گئی۔ زوجیلا پاس میں تازہ برفباری کے باوجود یہ کام کیا گیا۔

زوجیلا پاس میں شدید برفباری کی وجہ سے گزشتہ سال کے دسمبر ماہ سے ہی 425 کلو میٹر کی سڑک بند تھی۔ڈویژنل کمشنر لداخ کی ہدایت کے مطابق مرکز کے زیر انتظام لداخ میں ضروری اشیائے صارفین کے ذخیرے کے لیے فوری طور پر ضرورت تھی۔اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پروجیکٹ بیکن اور پروجیکٹ وجیک کی ٹیم نے11500 فٹ کی اونچائی پر زوجیلا کے آس پاس تازہ برف کو صاف کیا اور سڑک کو گاڑی چلنے کے لائق بنایا۔

اس سال کی برفباری نے گزشتہ چھ دہائیوں کا ریکارڈ توڑا تھا۔برف کو ہٹانے  کے  کام  کی  ذمے داری گگن گیر سے زیرو پوائنٹ تک بی آر او کے پروجیکٹ بیکن نے سنبھالی اور دراس سے زیرو پوائنٹ تک یہ کام پروجیکٹ وجیک نے انجام دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VMHJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DTWZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039OC5.jpg

 

****************

م ن۔ ا گ ۔ ر ا

U: 1643


(Release ID: 1613612) Visitor Counter : 136