امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ نے بھارت -   پاکستان  اور بھارت – بنگلہ دیش  سرحدوں پر جہاں بی ایس ایف تعینات ہے سرحد کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا


کووڈ – 19 کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی جائے اور انہیں یقین دہانی کرائی جائے کہ سرحد کے اُس پار سے کسی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے : وزیر داخلہ نے بی ایس ایف سے کہا

Posted On: 10 APR 2020 5:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10 اپریل 2020 / امور داخلہ کے  مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  بھارت – پاکستان اور بھارت  - بنگلہ دیش سرحدوں پر سرحدی حفاظتی انتظامات کا کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جائزہ لیا۔  جہاں بی ایس ایف کمان تعینات ہے اور سیکٹر صدر  دفتر واقع  ہے ۔  جناب شاہ نے ہدایت دی کہ سرحد پر خاص طور پر  اس علاقے میں جہاں باڑ نہیں لگی ہوئی ہے  چوکسی میں اضافہ کر دیا جائے، تاکہ سرحد پار سے کوئی نقل و حرکت نہ کی جاسکے۔  

وزیر داخلہ نے مزید ہدایت دی کہ سرحدی علاقوں میں کسانوں کو کووڈ – 19 کے بارے میں جانکاری ضرور دی جائے اور کووڈ – 19 کو ان علاقوں میں پھیلنے سے روکنے کے لیے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں اُن کے بارے میں بھی جانکاری دی جائے۔  نیز بی ایس ایف کو ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر یہ یقین دہانی کرانی چاہیے کہ لوگ سرحد کے پار سے آمد و رفت نہیں کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کووڈ – 19 وبا کے دوران بی ایس ایف کی طرف سے کیے گیے اچھے کام کی ستائش کی۔ لاک ڈاؤن کے دوران بی ایس ایف نے اپنی توجہ مندرجہ ذیل باتوں پر رکھی:

  • بیدری مہم ، صحت کی وزارت کے رہنما خطوط کے مطابق
  • سینی ٹائزیشن کی کوششیں، گاوؤں میں جہاں کہیں ممکن ہیں
  • فیس ماسک اور صابن کی فراہمی ہاتھ دھونے کے لیے
  • راشن ، پینے کے پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی  ضرورت مندوں کے لیے ،  جن میں دور دراز کے گاؤں ، ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والے مزدور، روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور سرحدی علاقوں میں پھنسے ہوئے ٹرک ڈرائیور

اس جائزہ میٹنگ میں امور داخلہ کے وزرائے  مملکت جناب جی کشن ریڈی اور جناب نتیہ نند رائے نیز ، مرکزی داخلہ سکریٹری ،  سکریٹری  (سرحدی بندوبست) اور ڈی جی ، بی ایس ایف بھی موجود تھے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 1613


(Release ID: 1613541) Visitor Counter : 129