وزارت آیوش
ٓیوش نے کووڈ – 19 بحران کے دوران اپنی طرف سے کیے گیے ان اقدامات کا ایک بار پھر ذکر کیا جو اس نے لوگوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے کیے ہیں تاکہ وہ اپنی صحت کی حفاظت کر سکیں
Posted On:
10 APR 2020 9:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 اپریل 2020 / آیوش کی وزارت نے آیوروید کے، وقت کی کسوٹی پر کھڑے اترے، طریقوں سے قوت مدافعت کو بڑھانے کے مختلف اقدامات پر ایک ہدایت جاری کی ہے۔
یہ ہدایت 31 مارچ 2020 کو جاری کی گئی جس میں مندرجہ ذیل 5 میدان شامل کیے گیے ہیں :
1۔ جس پس منظر میں ہدایت جاری کی گئی ہے
کووڈ – 19 وبا کے تناظر میں پوری دنیا کے لوگ پریشانی سے دوچار ہیں۔ جسم کی قدرتی قوت مدافعت میں اضافہ کرنا ، زیادہ سے زیادہ اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔
ہم سبھی جانتے ہیں کہ علاج سے پرہیز بہتر ہوتا ہے ، چونکہ ابھی تک کووڈ – 19 کی کوئی دوا موجود نہیں ہے ۔ بہتر یہ ہوگا کہ احتیاطی اقدامات کیے جائیں جن سے بحران کی اس گھڑی میں ہمارے قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔
آیوروید چونکہ زندگی سے متعلق سائنس ہے۔ لہذا یہ صحت مند اور خوشحال زندگی برقرار رکھنے میں قدرت کے تحفوں کو آگے بڑھاتی ہے۔ احتیاطی تدابیر کی بنیاد پر آیوروید کی وسیع معلومات دن چریہ اور ریتو چریہ کے تصورات سے بہت کچھ حاصل کرتی ہے۔ جو زندگی کی صحت کو برقرار رکھنے میں موسمیاتی طریقہ کار ہیں۔ اصل میں یہ پودوں پر مبنی سائنس ہے ۔
آیوش کی وزارت نے صحت کے احتیاطی اقدامات اور قوت مدافعت میں اضافے کے لیے کچھ رہنما خطوط کی سفارش کی ہے۔ ان رہنما خطوط کی سفارش کی حمایت آیوروید لٹریچر اور سائنٹفک کتابوں سے کی گئی ہے۔
۲۔ قوت مدافعت کو بڑھانے کے عام اقدامات
- سارا دن گرم پانی پئیں۔
- یوگاسن ، پرانایام اور دھیان کا طریقہ کار کم سے کم 30 منٹ تک اپنایئے۔
- کھانا پکانے میں ہلدی، زیرہ ، دھنیا اور لہسن جیسے مسالحوں کا استعمال کیجیے۔
۳۔ قوت مدافعت کو بڑھانے کے آیورویدک اقدامات
- صبح کے وقت 10 گرام چونپراش لیجیے۔ ذیابیطس کے مریض سُگر فری چونپراش بھی لے سکتے ہیں۔
- ہربل چائے یا تلسی ، دار چینی، کالی مرچ، سونٹھ اور منکہ کا جوشاندہ دن میں ایک یا دو بار لیجیے۔ اس میں گڑ شامل کر لیجیے یا تازہ نیموں کا عرق ۔
- ڈیڑھ سو ملی لیٹر گرم دودھ میں آدھا چمچ ہلدی ملا کر دن میں ایک یا دو بار لیجیے۔
۴۔ آسان آیورویدک طریقے
-
- صبح اور شام اپنی ناک کے دونوں نتھنوں میں تل کا تیل / ناریل کا تیل یا گھی لگایئے۔
- منھ میں ایک چمچ تلوں کا تیل یا ناریل کا تیل لیجیے، اسے پیجیے نہیں بلکہ اسے دو سے تین منٹ تک منھ میں ہلانے کے بعد کلّی کر دیجیے اور اس کے بعد منھ کو گرم پانی سے دھو لیجیے۔ ایسا دن میں ایک یا دو بار کیجیے۔
۵۔ خشک کھانسی یا اندرونی گلے کی سوزن کی صورت میں یہ طریقہ اپنایئے
- پانی میں تازہ پودینہ یا اجوائن ڈال کر اسے پکائیے اور اس گرم پانی کی بھاپ لیجیے۔
- کھانسی یا گلے کی تکلیف میں پسی ہوئی لانگ میں شکر یا شہد ملایئے اور اسے دن میں دو یا تین بار لے لیجیے۔
- ان اقدامات سے عام طور پر خشک کھانسی یا گلے کی دکھن دور ہو جاتی ہے۔ البتہ، اگر تکلیف دور نہیں ہوتی تو ڈاکٹر سے صلاح کرنا زیادہ بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U - 1616
(Release ID: 1613539)
Visitor Counter : 328