وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کے دفتر نے کووڈ-19 سے نمٹنےکےلئے گیارہ با اختیار گروپوں کی کوششوں پر نظر ثانی کی


بلاسقم  کی سپلائی چین کے انتظام کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں

علاقائی  زبانوں میں مواصلات کے سہارے  آخری انسان تک پہنچنے پر توجہ مرکوز رہےگی

Posted On: 10 APR 2020 2:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 اپریل   :   کووڈ-19 کے پھوٹ پڑنے کے بعد سامنے آنے والی چنوتیوں سے نمٹنے کےلئے افسران کے با اختیار گروپوں کی ایک میٹنگ کا اہتمام آج وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری کی صدارت میں کیا گیا۔ یہ میٹنگ میں وقفے وقفے سے مختلف سطحوں پر وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے نگرانی کے طور پ منعقد ہونے والی نظر ثانی میٹنگوں کے سلسلے کی تازہ ترین میٹنگ تھی ، جس کا مقصد وبائی مرض کے اثرات کا سد باب کرنا ہے۔

پرنسپل سکریٹری نے بااختیار گروپوں کی کوششوں پر نظر ثانی  کی۔ متعلقہ امور ضروری اشیاء کی دستیابی کے لئے سپلائی چین اور ضروری سازو سامان کے انتظام ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے کی جانے والی کوششوں ،مستقبل میں ضروری اعتماد سازی کے اقدامات اور وزارت داخلہ کے رہنما خطوط کو بنیادی سطح پر پہنچانے اور نافذ کرنے سے متعلق تھے۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ کاشت کاروں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنی فصلیں کاٹنے کا موقع حاصل ہو۔ اجتماع کے دوران نظر ثانی کا عمل کیا گیا اور مختلف مراحل میں تفصیلی طور پر ٹسٹنگ کے امر پر اطمینا ن کا اظہار کیا گیا ۔ٹسٹنگ کے عمل کے تحت تا حال145916 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

مطلع کیا گیا کہ تمام ریاستوں کے تمام چیف سکریٹری حضرات کو اس امر کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ از حد حساس اور کمزور گروپوں مثلاً نقل مکانی کرنے والے مزدوروں اور بے گھروں کے لئے پناہ گاہ فراہم کریں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ مرکز ریاستوں اور اضلاع کے ساتھ رابطہ بنائے ہوئے ہے اور دونوں سطحوں پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ پی پی ای کی تیاری کو منظم بنایا جا رہا ہے اور حفظان صحت کارکنان کی صلاحیت سازی پر توجہ دی جا رہی ہے ۔  این جی او اور سول سوسائٹی کے گروپوں کو بھی اس کام میں لگایا جا رہا ہے۔  پرنسپل سکریٹری نے تجویز پیش کی کہ ضلعی سطح پر این جی او کے ساتھ تال میل قائم کیا جانا چاہئے تاکہ ایک ہی طرح کا کام بار بار نہ دہرایا جائے اور وسائل کا موثر استعمال ممکن ہو سکے۔

پی ایم غریب کلیان یوجنا کے تحت جاری کئے جانے والے اقتصادی راحتی پیکج اور متعلقہ بہبودی اقدامات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری نے زور دے کر کہا کہ اعداد و شمار کا صحیح جمع کیا جانا بہت ضروری ہے کیونکہ اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ تمام تر فوائد نشان زد استفادہ کنندگان پر پہنچ سکیں۔

ملک بھر میں بر وقت اطلاعات کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیالات کئے گئے اور اس امر کو یقینی بنانے پر بات ہوئی کہ علاقائی زبانوں میں مواصلات کے ذریعے آخری میل تک تمام تر اطلاعات پہنچنی چاہئے۔ ٹیکنالوجی اور انتظامی محاذ پر آروگیہ سیتو ایپ کے متعارف کرائے جانے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے محسوس کیا گیا کہ استعمال کنندگان کو اس ایپ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے راغب کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اس میٹنگ میں وزیراعظم کے دفتر اورحکومت ہند کی دیگر وزارتوں  کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

****************

م ن۔ م ف 

U: 1596



(Release ID: 1612913) Visitor Counter : 198