امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
کووڈ ۔19 لاک ڈاؤن کے دوران ، ایف سی آئی نے 24 مارچ سے 24 دن کے دوران ملک بھر میں 18.54 لاکھ میٹرک ٹن اناج کے لئے 662 ریک پہنچائے
Posted On:
06 APR 2020 8:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 06 اپریل 2020؛ / پی ایم غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے وائے) کو نافذ کرنے کے لئے ، ایف سی آئی نے ملک کی سبھی ریاستوں میں وافر اسٹاک بھیجا ہے، جس کے تحت اگلے تین مہینے کے لیے فی کس ہر مہینے 5 کلوگرام قومی فوڈ سکیورٹی ایکٹ (این ای ایس اے) کے تحت تمام مستحقین کومفت تقسیم کیا جانا ہے۔ یو پی، بہار، تلنگانہ ، آسام ، ہماچل پردیش، میگھالیہ، سکم، اترا کھنڈ، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ، کیرل ، میزورم جیسے کئی ریاستوں نے پہلے ہی اس منصوبہ کے تحت ایف سی آئی سے اناج اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں دیگر ریاستیں بھی پی ایم جی کے وائی کے تحت تقسیم کے لیے اناج اٹھانا شروع کر دیں گے۔ ایف سی آئی اس سلسلے میں انتھک کوشش کر رہا ہے اور اس نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ملک کے ہر حصے میں اناج کا وافر ذخیرہ دستیاب کرایا جائے۔ پچھلے 13 دن میں 24.03.2020 کے بعد سے جب کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا تب سے ایف سی آئی نے ہر دن اوسطاً 1.41 لاکھ میٹرک ٹن اناج تقسیم کیا ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ایف سی آئی تقریباً 0.8 لاکھ میٹرک ٹن پری – لاک ڈاؤن روزانہ اوسط کے مقابلے زیادہ تقسیم کیا ہے۔ تقریباً 16.88 لاکھ میٹرک ٹن اناج لے جانے والی کل 603 ریکس کو 05.04.2020 تک ملک بھر میں پہنچایا گیا ہے۔ تقریباً 1.65 لاکھ ایم ٹی اناج لے جانے کے لیے 59 دیگر ریکس کو آج لوڈ کیا گیا ہے۔
این ایف ایس اے کے تحت اناج کی باقاعدہ ضرورتوں کو پورا کرنے اور پی ایم جی کے وائی کے تحت اضافی الاٹمنٹ کے علاوہ ، ایف سی آئی ریاستی حکومتوں کو براہ راست ای – نیلامی کے ذریعے سے گیہوں اور چاول دستیاب کرا رہا ہے، تاکہ اناج کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ گیہوں کے آٹے اور گیہوں کے دیگر مصنوعات تیار کرنے والوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے گیہوں کو متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے کی گئی ضروریات کی تشخیص کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ اب تک ایف سی آئی نے اس ماڈل کے تحت 13 ریاستوں میں 1.38 ایل ایم ٹی گیہوں اور 8 ریاستوں میں 1.32 ایل ایم ٹی چاول فراہم کیا ہے۔
اس مدت کے دوران اناج کی لوڈنگ اور اس کی تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:
1- لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران بھری ہوئی ریک کی ریاست وار تفصیلات
2- لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ان لوڈ کیے گیے ریک کی ریاست وار تفصیلات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U - 1517
(Release ID: 1612150)
Visitor Counter : 180