وزارت سیاحت

نیا شروع کیا گیا اسٹرانڈیڈ انڈیا پورٹل ملک کے مختلف حصوں میں پھنسےغیر ملکی سیاحوں کی مدد کررہا ہے


وزارت سیاحت، سیاحوں اور ٹورزم انڈسٹری کیلئے حکومت کے ذریعہ صحت سے متعلق تمام  مشاورتوں اور رہنما خطوط کو پابندی سے مشتہر کررہا ہے

Posted On: 03 APR 2020 12:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،3؍اپریل،وزارت صحت سیاحوں کے لئے  سیاحوں، ہوٹلوں  اور دوسرے شراکت داروں کے ذریعے کئے جانے والے اقدامات  اور  سیاحوں کی حفاظت سے متعلق اقدامات  کے سلسلے میں  صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے  جاری کئے جانے والی مشاورتوں اور رہنما خطوط  کو یقینی بنانے میں  سرگرم ہے۔ اس کے علاوہ  ان میں  ہوٹل کے مالکان اور دوسرے  کے  درمیان بھی  ان مشاورتوں کی تشہیر کررہی ہے۔

 وزارت اپنے  متعلقہ خطوں میں تال میل اور  نگرانی کے لئے  اپنے مختلف سیاحتی  دفاتر  بھی  ان مشاورتوں اور رہنما خطوط کی ترسیل کر رہی ہے۔ ان ممالک ، جو  کووڈ- 19  کے  ہاٹ اسپاٹ  ہیں ،  سے آنے  والے مسافروں کی فہرست  اپنے علاقائی دفاتر میں  بھیجی ہے۔ ان دفاتر سے کہا گیا ہے کہ  وہ  ان لوگوں کا  پتہ  لگائیں اور ان کی  نگرانی کریں۔ اس کے علاوہ  کووڈ – 19 کے پیش نظر  مشتبہ افراد  کو علیحدہ کرنے اور انہیں قرنطینہ میں رکھنے کے  وزارت صحت اور کنبہ بہبود  کی مشاورت کے مطابق  ہوٹلوں کے ذریعے کئے  جانے والے  احتیاطی اقدامات بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر  وزارت سیاحت  ریاستوں کے محکمہ سیاحت  اور ریاستی انتظامیہ کے ساتھ  سرگرمی کے ساتھ اشتراک کررہی ہے۔

دریں اثناء اسٹرانڈیڈ انڈیا پورٹل سیاحوں کو حفاظت کے ساتھ ان کے ملک پہنچانے  کے لئے کامیابی کے ساتھ کام کررہا ہے۔ چند مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم  مختلف ایجنسیوں کے مابین کس طرح تال میل قائم کر رہا ہے۔ حکومت گجرات نے  ریاست میں  پھنسے امریکی شہریوں کے لئے  وہیکل پاس جاری کئے ہیں۔ گجرات کا محکمہ سیاحت  اور  وزارت سیاحت  کا مغربی خطے کا  دفتر  سیاحوں کے  اندرون ملک سفر  اور  واپس جانے کی پروازوں کے لئے امریکی قونصلیٹ کے ساتھ  تال میل قائم کر  رہا ہے۔

ایک امریکی شہری ، جو بہار میں پھنسی  ہوئی  تھی ، اسے  دہلی تک لانے  اور آگے کی پرواز کے لئے  مدد پہنچائی گئی ہے۔

تین آسٹریلیائی شہریوں کا ایک گروپ سلی گوڑی اور  کلکتہ میں پھنسا ہوا تھا، اس نے  اسٹرانڈیڈ ان انڈیا پورٹل کے توسط سے وہاں سے نکالنے کی  درخواست کی ہے۔ انڈیا ٹورزم  کا کلکتہ دفتر  فوری طور پر حرکت میں  آگیا اور  دہلی میں واقع ان کے ہائی کمیشن کے ساتھ ان کا رابطہ قائم کرا یا گیا اور انہیں  ان کے وطن بحفاظت پہنچانے کے لئے مدد شروع کردی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-ش س- ق ر)

U-1457



(Release ID: 1610669) Visitor Counter : 122