وزارت اطلاعات ونشریات

مشہور رامائن سیریل ایک بار پھر دور درشن نیشنل پر نشر کیا جائے گا

Posted On: 27 MAR 2020 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27  مارچ  /   ملک میں موجودہ کوروناوائرس کی صورتحال اور 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے والے لوگوں کے مفادات کے پیش نظر وزارت اطلاعات و نشریات اور پرسار بھارتی نے 28 مارچ 2020 بروز ہفتہ سے رامانند ساگر کے رامائن سیریل کا دوردرشن نیشنل پر ایک بار پھر سے نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ رامائن کو ایک بار پھر نشر کیا جارہا ہے۔

ٹیلی کاسٹ روزانہ 2 سلاٹوں میں ہو گا ، صبح 9 بجے سے صبح 10 بجے تک اور رات 9 بجے سے رات 10 بجے تک ۔ شام کے سلاٹ میں سیریل کا اگلا ایپی سوڈ دکھایا جائے گا۔

یہ فیصلہ اس سیریل میں لوگوں کی بے پناہ دلچسپی اور اس کے دوبارہ ٹیلی کاسٹ کے عوامی مطالبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ پرسار بھارتی کے سی ای او جناب ششی شیکھر ویمپتی نے دوردرشن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جس نے اس کے لئے جنگی سطح پر کام کیا تھا۔ جناب ویمپتی نے ساگر کنبے کا دور درشن کے لئے مواد دستیاب کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

پرسار بھارتی کووڈ۔ 19 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے خصوصی کوشش کر رہا ہے۔ نیو سروسز ڈویژن صبح 8 بجے سے 9 بجے تک اور شام میں 8 بجے سے 9 بجے تک ہندی اور انگریزی میں خصوصی بلیٹن نشر کر رہا ہے۔ ڈی ڈی نیوز اور ڈی ڈی انڈیا کے ذریعہ بھی بہت سارے خصوصی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں۔

 

*************

( م ن ۔ ن ا   ۔ م ف (

 

 

 



(Release ID: 1610381) Visitor Counter : 111