زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 کے پھیلاؤ کے پس منظر میں ربیع کی فصلوں کے لئے کاشت کاروں کو آئی سی اے آر کی جانب سے مشاورت نامہ جاری کیا گیا

Posted On: 31 MAR 2020 5:41PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  1  اپریل / زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل ( آئی سی اے آر ) نے کووڈ – 19 کے خطے کے پس منظر میں ربیع کی فصلوں  کی کٹائی ،  دانوں کو  فصل سے علیحدہ کرنے اور فصل کٹنے کے بعد کی دیگر سرگرمیوں ، اناج کو  ذخیرے کی شکل میں رکھنے اور پیداوار کی مارکیٹنگ کے سلسلے میں  مشاورت نامہ جاری کیا ہے ۔

فصلوں کی کٹائی اور دانے کو  علیحدہ کرنا

          کووڈ – 19 کے پھیلاؤ کے درمیان ربیع کی فصلیں کٹائی کے قریب پہنچ رہی ہیں ۔ فصلوں کی کٹائی اور اُن کا رکھ رکھاؤ ، ساتھ ہی ساتھ اُن کی نقل و حرکت وغیرہ بھی اس میں شامل ہے اور یہ تمام امور زرعی عمل کے طور پر  منڈی سے وابستہ ہیں اور بر وقت انجام دیئے جاتے ہیں ۔ تاہم ، کاشت کاروں کو   اِس بیماری کے پھیلاؤ  کے تدارک   کے سلسلے میں حفظ ما تقدم  اور سلامتی کے اقدامات پر عمل کرنا ہے ۔ سادہ اور آسان اقدامات کے تحت سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ، ہاتھوں کو صابن سے دھوکر ذاتی صفائی ستھرائی بر قرار رکھنا ، چہرے پر ماسک پہننا   ، تحفظاتی ملبوسات استعمال کرنا  اور  اوزاروں اور مشینری کی صفائی ستھرائی اس میں شامل ہیں ۔  کارکنان کو  سلامتی اقدامات اور سماجی فاصلہ  رکھنے کے تقاضوں کو   پورے فیلڈ آپریشن کے دوران  ہر قدم پر ملحوظِ خاطر رکھنا ہے ۔

  • متعدد شمالی ریاستوں میں گیہوں کی فصل کی کٹائی کا وقت تیزی سے قریب آ رہا ہے ۔  ریاست کے اندر اور مختلف ریاستوں کے مابین  فصلوں کی کٹائی  اورفصل کاٹنے والوں کا یکجا ہونا ضروری ہو گا ۔ متعلقہ مشینری میں  درکار مرمت ، اُس کا رکھ رکھاؤ اور فصل کاٹنے کے تمام تر آپریشن میں حفظ ما تقدم کے اقدامات کو یقینی بنایا جانا چاہیئے ۔
  • سرسوں  ، دوسری اہم ربیع فصل ہے ۔ ہاتھ سے اِس فصل کی کٹائی کا کام  جاری ہے  اور جہاں کہیں بھی فصل پہلے سے کٹ چکی ہے ، وہاں سرسوں کو ، اُس کے پودے سے الگ کرنے کا کام چل رہا ہے ۔
  • مسور ، مکئی اور ہری مرچوں کی فصل تیار ہے اور چنا بھی تیزی سے تیار ہو رہا ہے ۔ 
  • گنے کی فصل  کی تیاری اور کٹائی کا کام اپنے زوروں پر ہے اورشمال میں انسانی ہاتھوں کے ذریعے اِس کی پود کاری بھی کی جا رہی ہے ۔
  • تمام کاشت کاری کی فصلوں ، پھلوں اور سبزیوں  ، انڈوں اور مچھلیوں کی تیاری کے کام میں لگے ہوئے افراد  کی ذاتی صفائی ستھرائی کو  فیلڈ آپریشنوں کی تکمیل کے بعد اور اس کے دوران یقینی بنایا جانا چاہیئے اور سماجی فاصلے کا لحاظ رکھا جانا چاہیئے ۔
  • جہاں کہیں کھیتوں میں ہاتھ سے کام انجام دیا جاتا ہے یعنی فصل ہاتھ سے کاٹی جاتی ہے ، اٹھائی جاتی ہے ، جمع کی جاتی ہے ، وہاں  چار سے پانچ فٹ کی پٹی کو ایک  آدمی کے حوالے کریں ۔ اس طریقے سے  لگائے گئے مزدوروں کے مابین وافر فاصلہ بنا رہے گا ۔
  • تمام تر افراد کو ماسک لگانے چاہئیں  اور   واجبی وقفے کے بعد  ہاتھوں کو صابن سے دھونے کے عمل کو یقینی بنایا جانا چاہیئے ۔
  • آرام کے دوران ،  کھانے کے دوران  ، جہاں پر فصل جمع کی جا رہی ہے ، وہاں سے فصل جمع کرنے کے مقام تک ، لوڈ کرنے کے وقت ، گاڑی سے اتارتے وقت تین سے چار فٹ  محفوظ دوری یعنی فاصلہ برقرار رکھیں ۔
  • جہاں کہیں ممکن ہو ، کاشت کاری کے امور میں ناغہ کریں اور  ایک ہی دن میں زیادہ تعداد میں مزدور لگانے سے پرہیز کریں ۔
  • جہاں تک ممکن ہو سکے  ، صرف واقف کار افراد کو ہی  ضروری پرہیز اور حفاظتی اقدامات کے بعد کام پر لگائیں ۔ کسی  بھی مشتبہ آدمی  کو  وافر جانچ پڑتال کے بعد ہی شامل کریں ۔
  • مشینی کام کو ہاتھ  کے کام پر ترجیح دیں ۔  مشین  صرف ضروری افراد  کو ہی استعمال کرنے دیں ۔
  • تمام مشینوں کو  داخلے کے  مرحلے پر سینیٹائز کیا جانا چاہیئے اور یہ کام وقفے وقفے سے انجام دیا جانا چاہیئے ۔
  • تمام تر نقل و حمل کی گاڑیوں ، پٹسن کے تھیلوں یا پیکنگ  میں کام آنے والے دیگر ساز و سامان کو بھی سینیٹائز کریں ۔
  • پیداوار کو  تین چار فٹ کے فاصلے پر  چھوٹے چھوٹے ڈھیروں میں جمع کریں اور کھیت کی سطح پر ، جو بھی کام انجام دینے ہیں ، وہاں صرف ایک دو افراد کو جمع کرنے کے کام میں لگائیں ۔ 
  • کاٹی گئی مکئی  کے سلسلے میں  صفائی ستھرائی کا معقول دھیان رکھا جانا چاہیئے ۔ خاص طور پر جب ایک ہی مشین کو کئی لوگ استعمال کریں یا کاشت کاروں کے کئی گروپ ، اِس کا استعمال کریں ۔
  • مشینوں کے ایسے پرزوں کو ، جو  باہری جانب ہوں ، انہیں  وقفے وقفے سے اکثر و بیشتر صابن سے دھوئیں ۔ 

فصل کٹنے کے بعد ، ذخیرہ اور مارکیٹنگ

  • فصلوں کو سکھانے کے دوران ، تھریشنگ کے دوران ، پُسائی کرنے کے دوران  ، صاف کرنے کے دوران ، اُن کی درجہ بندی کرنے کے دوران نیز زمرہ بندی اور پیکنگ کے دوران تحفظاتی ماسک پہننا ضروری ہے  اور ایسے ہی دیگر اقدامات کرنے ضروری ہیں ۔

 

کھڑی ہوئی فصلیں ، جو ابھی کھیت میں ہیں

  • ابھی زیادہ تر گیہوں پیدا کرنے والے علاقوں میں درجہ حرارت طویل عرصے کے دوران بر قرار رہنے والے درجہ حرارت سے کم ہے ۔ لہٰذا ، امکانات ہیں کہ  کٹائی میں ابھی 10 سے 15 دن کی تاخیر ہو گی اور فصل کی کٹائی 10 اپریل کے بعد ہی شروع ہو سکے گی ۔ لہٰذا ، کاشت کار اِس کٹائی کے عمل کو 20 اپریل تک بنا کسی  قابل ذکر خسارے کے بھی معطل کر سکتے ہیں ۔ اس دوران  لاجسٹکس  کا انتظام کرنے کا وافر وقت مل جائے گا ۔
  • ربیع کے دوران ، جس دھان کی کاشت کی جاتی ہے ،  وہ جنوبی ریاستوں میں وسیع پیمانے پر   متاثر ہوئی ہے  ، اس سلسلے میں  ٹھیکے پر اسپرے کرنے والے / کاشت کاروں کو  کیڑے کش دوا کے چھڑکاؤ میں تمام ضروری احتیاط کا لحاظ رکھنا چاہیئے ۔
  • ایسی صورت میں جب غیر  موسمی بارش ہو ،  تو  اس صورت میں پانچ فی صد نمک کا گھول چھڑکیں اور ایسے ہی دیگر اقدامات کریں ۔

 

******

U. No.1435



(Release ID: 1609934) Visitor Counter : 394