امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے کہ کووڈ۔ انیس سے نمٹنے کے لئے سماجی دوری کی سہولت کے لئے ریاستوں میں باہر سے آئے مہاجر ورکروں اور طلبہ کے لئے مناسب انتظامات کریں

Posted On: 27 MAR 2020 3:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،27 مارچ / مرکزی داخلہ سکریٹری نے کووڈ۔ انیس کے پیش نظر کئے گئے اکیس دنوں کے ملک گیر لاک ڈاون کے دوران مہاجر زرعی مزدوروں، صنعتی کارکنوں اور دیگر غیر منظم شعبے کے مزدوروں کو کھانا اور رہائش سمیت مناسب امداد فراہم کرنے کے سلسلہ میں فوری قدم اٹھانے کے لئے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو خط لکھا ہے۔ اسی کے ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دیگر ریاستوں کے طلبہ، کام کرنے والی خواتین وغیرہ کو اپنی موجودہ رہائشوں میں ہی بنے رہنے کو یقینی بنانے کے لئے بھی قدم اٹھائیں۔

اس ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ غیر منظم شعبہ کے مزدوروں، بالخصوص مختلف مقامات پر پھنسے مہاجر مزدوروں کی مشکلیں کم کرنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو غیر سرکاری تنظیموں سمیت مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے انہیں پینے کا صاف پانی اور صفائی ستھرائی جیسی بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ کھانا اور رہائش فراہم کرنے کے بھی اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس کے علاوہ ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بھی یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان غیر محفوظ طبقات یا لوگوں کو حکومت کے مختلف ٹھوس اقدامات سے آگاہ کریں جن میں پی ڈی ایس کے ذریعہ مفت اناج اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جائیں گی۔ . اس کے ساتھ ہی ، ریاستوں / مرکزکے زیر انتظام خطوں کو بھی تقسیم کے  نظام کو ہموار بنانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق ، اس سے ان لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت کو روکنے میں مدد ملے گی۔

وزارت داخلہ نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہوٹلوں ، کرایے کے کمرے ، ہاسٹل وغیرہ مستقل طور پر چل رہے ہوں اور ضروری سامان کی فراہمی بھی برقرار ر ہے ، تاکہ طلباء ،طالبات، کام کرنے والی خواتین ، ہاسٹل وغیرہ میں مقیم طلباء ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے موجودہ کمروں اور رہائش گاہوں میں ہی آگے بھی رہ سکیں۔

ضروری اشیا اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بار بار ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کریں اور مختلف قانونی دفعات کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔

********

U-1393



(Release ID: 1609821) Visitor Counter : 231