نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
بھارت کورونا وائرس کے خلاف عالمی لڑائی میں ایک کامیابی کی کنجی ہے، نائب صدر جمہوریہ
قومی لاک ڈاؤن کا پہلا ہفتہ حوصلہ افزا ہے اور اگلے دو ہفتے بہت اہم ہیں
بھارت کے جگاڑ ، ارادے اور اختراع کو عالمی سطح پر توجہ حاصل ہوئی ہے
اگر کوئی معاملہ ہے بھی تو اُس میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی کوئی جگہ نہیں ہے : صورتحال کا تقاضہ ہے کہ متحد رہا جائے
نائب صدر جمہوریہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں طویل عرصے تک قید رہ کر ایک مثال قائم کریں
Posted On:
31 MAR 2020 5:39PM by PIB Delhi
31 مارچ، 2020 /نائب صدر جمہوریہ ہند ، راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی کوششوں اور عوام کے عزم ، رد عمل اور تعاون کی ستائش کی ہے، جس کی وجہ سے 130 کروڑ آبادی والے ملک میں کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کے لیے علان شدہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتے پر کامیاب عمل درآمد ہو سکا۔
جناب نائیڈو نے جسمانی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے بنائے گئے دائروں، خانوں اور کھینچی گئی لائنوں ، لاک ڈاؤن نافذ کرنے والی سرکاری ایجنسیوں اور ریل کے ڈبوں کو آئی سولیشن وارڈ میں تبدیل کرنے کے بھارتی جگاڑ ، جانچ کرنے والی ٹول کٹس اور وینٹیلیٹرز جلد از جلد تیار کرنے والے سائنسدانوں اور تنظیموں کا ذکر کیا۔ کہ ان سبھی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں بھارت کے عزم کو ستائش حاصل ہوئی ہے، جس کی وجہ سے دیگر ملکوں کو بھی ایک راستہ ملا ہے۔
جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ ایسی اجتماعی صورتحال کے دوران جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ، جس کے تحت پورے ملک میں سماجی اور باقاعدہ طور پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔ کچھ معاملات ابھرنے طے تھے، جیسے فصلوں کے دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والے مزدور اور کسان ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اِس طرح کے مسائل کو مرکزی اور ریاستی سرکاریں حل کریں گی۔ انہوں نے پہلے ہفتے کے دوران لازمی اشیاء کی سپلائی اور دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ لاک ڈاؤن کے اگلے دو ہفتے کورونا وائرس وبا پر قابو پانے میں بہت اہم ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مزید عزم اور عہد کے ساتھ جاری کوششوں سے تعاون کریں۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ اگر ہم اپنی آبادی اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کا ذکر کریں تو وائرس سے نمٹنے میں بھارت کی کامیابی اس مہلک وائرس سے نمٹنے میں عالمی جدوجہد کی فتح میں ایک کنجی ثابت ہوئی ہے۔ اِس وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کے ملکوں کی صحت اور دولت کا زبردست نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارتی افراد کی اپنی ساتھی انسانی برادری کے تئیں ایک خاص ذمہ داری ہے، جس کی رہنمائی اِس فرض اور کام سے عالمی بحران کی اِس گھڑی میں ہماری اجتماعی کامیابی کے لیے اِس کی مطابقت سے حاصل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال ہمیں تقسیم ہونے کی اجازت نہیں دیتی، کیونکہ یہ ایک متحد کوشش کا تقاضہ کرتی ہے۔ جناب نائیڈو نے دانشوروں اور دیگر شخصیتوں سے کہا کہ وہ اگر کوئی پرانے قضیے ہیں تو انہیں وہ اُس وقت تک ، اپنے تک رکھیں، جب تک کہ یہ بحران ختم نہیں ہو جاتا۔ بلکہ وہ اس چینلج سے موثر طور پر نمٹنے کےلیے مشورے بھی دیں۔
۔۔۔۔
م ن۔ ا س۔م ت ح
(Release ID: 1609713)
Visitor Counter : 141