وزیراعظم کا دفتر
’پرائم منسٹرس سٹیزن اسسٹینس اینڈ ریلیف اِن ایمرجنسی سچویشن فنڈ (پی ایم سی اے آر ای ایس فنڈ)‘ میں سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاون کریں
Posted On:
28 MAR 2020 4:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 مارچ 2020، کووِڈ۔19 وبا نے پوری دنیا کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور یہ پوری دنیا کے عوام کی صحت اور معاشی سلامتی کے سامنے خطرناک چنوتی بن کر ابھرا ہے۔ بھارت میں بھی، کورونا وائرس کا پھیلاؤ تشویشناک صورتحال اختیار کر رہا ہے اور یہ ہمارے ملک کے سامنے صحتی اور اقتصادی مسائل کھڑے کر رہا ہے۔ اس سنگین صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم کے دفتر میں حکومت کے تعاون کے لئے سخاوت پر مبنی امداد کے تعلق سے لاتعداد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
تکلیف دہ صورتحال، خواہ قدرتی ہو یا کسی اور وجہ سے پیدا ہوئی ہو، متاثرہ افراد کی پریشانیوں کو کم کرنے، وسائل اور بنیادی ڈھانچہ سہولیات کے نقصان کو کم کرنے /کنٹرول کرنے ، وغیرہ کے لئے تیز اور اجتماعی کوششیں درکار ہوتی ہیں۔اسی لئے، ہنگامی صورتحال میں فوری کاروائی اور اس کے لئے عوام کا حوصلہ بڑھانے کا کام ادارہ جاتی صلاحیت کی تجدیدکاری / اضافہ کے ساتھ کیا جانا چاہئے۔ اس طرح کے ٹھوس اقدامات کے لئے جدید اور اعلیٰ درجہ کی تحقیق ایک ناگزیر عنصر بن چکی ہے۔
ہر طرح کی مشکل اور کووِڈ۔19 وبا جیسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے مقصد کے لئے وقف ایک قومی فنڈ کی ضرورت اور متاثرہ افراد کو راحت پہنچانے کے کام کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ’پرائم منسٹرس سٹیزن اسسٹینس اینڈ ریلیف ان ایمرجنسی سچو یشن فنڈ (پی ایم سی اے آر ای ایس فنڈ)‘ کے تحت ایک عوامی چیری ٹیبل ٹرسٹ قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم اس ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں اور اس کے ممبران میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ شامل ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ سے اس بات میں یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے عملاً بھی اسے ثابت کر کے دکھایا ہے کہ عوامی شراکت داری کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک مؤثر طریقہ ہے اور یہ اس کی ایک اور مثال ہے۔ اس فنڈ میں چھوٹے عطیات بھی قابل قبول ہوں گے جس کے نتیجے میں عوام کی ایک بڑی تعداد چھوٹے چھوٹے عطیات کے ذریعہ تعاون دے سکے گی۔
شہری اور ادارے pmindia.gov.in پر جاکر مندرجہ ذیل تفصیلات کی مدد سے PM CARES فنڈ میں اپنے عطیات دے سکتے ہیں:
اکاؤنٹ کا نام : PM CARES
اکاؤنٹ نمبر : 2121PM20202
آئی ایف ایس سی کوڈ : SBIN0000691
سووِفٹ کوڈ : SBININBB104
بینک اور برانچ کا نام : اسٹیٹ بینک آف انڈیا، نئی دہلی مین برانچ
یوپی آئی آئی ڈی : pmcares@sbi
ادائیگی کے مندرجہ ذیل طریقہ کار pmindia.gov.in ویب سائٹ پر دستیاب ہیں
- ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈس کے ذریعہ
- انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ
- یوپی آئی (بھیم، فون پے، ایمازون پے، گوگل پے، پے ٹی ایم، موبی کوئک، وغیرہ) کے ذریعہ
- آرٹی جی ایس / این ای ایف ٹی
اس فنڈ میں دیا جانے والا تعاون سیکشن 80 (جی) کے تحت انکم ٹیکس سے مستثنی رہے گا۔
******
(م ن-س ش- ا ن)
U-1397
(Release ID: 1608889)
Visitor Counter : 325
Read this release in:
Gujarati
,
Telugu
,
Tamil
,
Hindi
,
Assamese
,
Punjabi
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Bengali
,
Odia
,
Malayalam