وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم اور روس فیڈریشن کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
Posted On:
25 MAR 2020 10:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 مارچ 2020، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روس فیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر وی پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے کووِڈ۔19 وبا کے پس منظر میں عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے روس میں اس وبائی مرض میں مبتلا افراد کے جلد صحتیاب ہونے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس بیماری سے لڑنے میں صدر پوتن کی قیادت میں روس کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
صدر پوتن نے کووِڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے بھارت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کے کامیاب ہونے کے لئے وزیر اعظم مودی کو اپنی نیک خواہشات سے نوازا۔
دونوں رہنماؤں نے بڑے عالمی مسائل جیسے حفظان صحت، ادویہ، سائنسی تحقیق، انسانی معاملات اور عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نبردآزمائی کے لئے کے لئے مزید مشاورت اور تعاون پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کووِڈ۔19 سے یکجہتی کے ساتھ لڑنے کے لئے جی 20 کے فریم ورک میں باہمی تعاون سمیت، بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے روس میں بھارتی طلبا کی خیرو عافیت کو یقینی بنانے کے لئے روسی اتھارٹیوں کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس تعاون کے جاری رہنے کی امید ظاہر کی۔ صدر پوتن نے اس سلسلے میں ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم نے صدر پوتن کو بتایا کہ بھارتی حکام ضرورت پڑنے پر روسی شہریوں کی منظم طریقے سے ملک واپسی اور ان کی خیرو عافیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح سے تعاون کے لئے تیار ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے رمیان دوستی کی زبردست رفتار اور قریبی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے قریبی تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں لیڈروں نے کہا کہ وہ جاری برس کے دوران باہمی بات چیت کے لئے ملنے والے متعدد مواقع کے منتظر ہیں۔
*****
U-1397
(Release ID: 1608287)
Visitor Counter : 168
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam