وزیراعظم کا دفتر

کووڈ ۔19 کا مقابلہ کرنے کے بارے میں سارک لیڈروں کی ویڈیو کانفرنس میں وزیراعظم کا اختتامی تبصرہ

Posted On: 15 MAR 2020 6:44PM by PIB Delhi

آپ لوگوں نے اپنا وقت دیا اور اپنے خیالات سے واقف کرایا اس کے لیے آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔ آج ہماری بحث بہت کارگر اور مثبت رہی ہے۔

ہم سبھی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک عام حکمت عملی کا تیار کیا جانا بہت اہم ہے۔

اور ہم تعاون کے ساتھ حل تلاش کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں – ہم ایک دوسرے کے ساتھ اپنے علم ، بہترین طریقۂ کار، صلاحیتوں اور جہاں ممکن ہوگا وسائل  بھی شیئر کریں گے۔

کچھ شراکت داروں نے خصوصی درخواستیں کی ہیں، جن میں ادویات اور آلات کے بارے میں کی جانے والی درخواستیں شامل ہیں۔ میری ٹیم نے احتیاط کے ساتھ ان باتوں کو نوٹ کیا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے۔

ہمیں شراکت داری اور مل کر کام کرنے کے جذبے کے ساتھ اپنے افسران سے کہنا چاہیے کہ وہ قریبی رابطہ بنائے رکھیں اور ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کریں۔

ہمیں اپنے ہر ایک ملک کے نوڈل ماہرین کو بھی شناخت کرنا چاہیے اور وہ بھی اب سے ایک ہفتے میں آج کی ہماری بات چیت پر عمل درآمد کے سلسلے میں  اسی طرح کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کر سکتے ہیں۔

عزت مآب،

ہمیں جنگ مل جل کر لڑنی ہے اور ہمیں مل جل کر ہی اس جنگ کو جیتنا بھی ہے۔

ہم پڑوسی ممالک  کا تعاون دنیا کے لیے ایک ماڈل بن جانا چاہیے۔

میں اپنے تمام شہریوں کے لیے اچھی صحت اور ہمارے خطے میں اِس عالمی وبا سے نمٹنے کی اپنی متحدہ  کوششوں کی کامیابی کی خواہشات کے ساتھ اپنی بات ختم کرتا ہوں۔

شکریہ،

بہت بہت شکریہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U- 1232


(Release ID: 1606473) Visitor Counter : 149