کابینہ
کابینہ نے کمپنیز ( دوسری ترمیم ) بل ، 2019 کو منظوری دی
Posted On:
04 MAR 2020 4:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 مارچ / مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کمپنیز ایکٹ ( دوسری ترمیم ) بل ، 2019 کو کمپنیز ایکٹ ، 2013 میں ترمیم لانے کی غرض سے منظوری دے دی ہے ۔
مذکورہ بل اس ایکٹ کے تحت خطا کاریوں کے ، اُن معاملات میں ، جنہیں اصولی طور پر طےکیا جا سکتا ہے ، انہیں مجرمانہ قانون سے مستثنیٰ کر دے گا ، جو اب تک جعل سازی کے بغیر یا جس میں وسیع عوامی مفادات وابستہ نہیں ہوتے تھے ، وہ اس ایکٹ کے تحت مجرمانہ افعال گردانے جاتے تھے ۔ اس سے ملک میں فوجداری انصاف کے نظام میں پہلے سے مقدمات کی بہتات میں مزید اضافہ ہونے کے عمل کو روکا جا سکے گا ۔ یہ بل قانون کی پابندی کرنے والی کمپنیوں کے لئے بھی آسانیاں فراہم کرے گا ۔
اس سے قبل ، کمپنیز ( ترمیمی ) ایکٹ ، 2015 کے ذریعے مذکورہ قانون کی کچھ تجاویز میں ترامیم کی گئی تھیں تاکہ قانون کی مختلف تجاویز کے نفاذ کے سلسلے میں پیش آنے والی دقتوں کا سد باب کیا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ع ا )
U. No. 1040
(Release ID: 1605188)
Visitor Counter : 105
Read this release in:
Assamese
,
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam