وزارت خزانہ

اسٹینڈ اپ انڈیا کے تحت اکیاسی فیصد کھاتے دار خواتین ہیں


مدرا: قرض لینے والے مجموعی افراد مین 70 فیصد خواتین ہیں
پی ایم جے ڈی وائی: 38.13کروڑ کُل مستفیدین میں 20.33کروڑ مستفیدین خواتین ہیں
اے پی وائی: کُل 2.15 صارفین میں سے، 93 لاکھ (43فیصد) سے زیادہ صارفین خواتین ہیں
پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت 40فیصد سے زیادہ خاتون ارکان کے اندراج

Posted On: 03 MAR 2020 9:48AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،03؍مارچ،وزارت خزانہ نے پچھلے 6 سال میں، مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں، جن میں  خواتین کو با اختیار بنانے کے خصوصی التزامات ہیں۔ ان اسکیموں کی وجہ سے خواتین، معاشی اعتبار سے با اختیار ہوئی ہیں تاکہ وہ بہتر زندگی بسر کر سکیں اور اپنے کاروبار چلا کر اپنے خواب پورے کر سکیں۔

چونکہ ہم 8 مارچ 2020 کو خواتین کا بین الاقوامی دن منا رہے ہیں۔ لہذا ہم اُن مختلف اسکیموں پر ایک نظر ڈال رہے ہیں، جو خزانے کی وزارت نے شروع کی ہیں، جن سے بھارت کی خواتین کو فائدہ ہوا ہے۔

اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم

اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم 5 اپریل 2016 کو شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد اقتصادی طور پر تفویض اختیارات اور روزگار کے مواقع  پیدا کرنے کیلئے بالکل نچلی سطح پر لوگوں کے ذاتی کاروبار کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ادارہ جاتی قرض ڈھانچے کو فروغ دینا بھی ہے ۔  درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبیلوں اور اپنا کاروبار کرنے والی خواتین جسے پسماندہ طبقے کے لوگوں تک اس کے فائدے پہنچ سکیں  تاکہ یہ طبقات بھی قوم کی اقتصادی ترقی میں شامل ہو سکیں۔

اس اسکیم کا مقصد یہ بھی ہے کہ 10 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک کے  بینک قرضوں میں آسانی پیدا کی جائے ۔ یہ قرض درج فہرست ذات کے کم سے کم ایک شخص، یا درج فہرست قبیلے کے کسی ایک شخص اور کم سے کم ایک خاتون کو دیا جائے ۔ یہ قرض ماحول دوست صنعت کیلئےایس سی بی کی ہر شاخ سے کم سے کم کسی ایک شخص کو دیا جائے۔

17.02.2020 تک اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم کے تحت 81 فیصد سے زیادہ کھاتےدار خواتین ہیں۔ 73،155کھاتے، خواتین کے لئے کھولے گئے ہیں۔ 16712.72کروڑ روپے، خاتون کھاتے داروں کے لئے منظور کئے گئے ہیں اور 9106.13کروڑ روپے خاتون کھاتے داروں کو دیئے گئے ہیں۔

پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)

پی ایم ایم وائی 10 لاکھ روپے تک کے قرضے، غیر کارپوریٹ، غیر زرعی، چھوٹے؍ بہت چھوٹے، ذاتی کاروبار کے لئے 8؍اپریل 2015 کو شروع کئے گئے تھے۔ پی ایم ایم وائی کے تحت ان قرضوں کی زمرہ بندی مدرا قرضوں کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ قرض کمرشیئل بینکوں آرآربی، چھوٹے مالی بینکوں، ایم ایف آئی اور این بی ایف سیز کو دیئے جاتے ہیں۔

پی ایم ایم وائی کے تحت مدرا کے لئے تین طرح کے قرضے تشکیل دیئے گئے ہیں، جو اس طرح ہیں ‘ شیشو’، کشور، اور ترون تاکہ مستفدین کی مائیکرویونٹ، ذاتی کاروبار کی نمو، ترقی کے مرحلوں کی اہمیت اور رقوم کی ضرورتوں کی اہمیت کو سمجھا جائے۔ نیز گریجویشن، نمو  کے اگلے مرحلے کیلئے ایک حوالہ فراہم کیا جائے۔

مدرا اسکیم کا نقش راہ یہ ہے ‘‘ ان معیارات  کے مطابق ایک دیانتدار مالی اور امدادی خدمات فراہم کار بننا، جو مخروطی دنیا کی تہہ کے لئے بہترین طور طریقوں اور معیارات  کے لئے قائم کئے گئے ہیں تاکہ ان کی جامع اقتصادی اور سماجی ترقی ہو۔

31.01.2020 تک، اس اسکیم کے تحت، اسکیم کے شروع کئے جانے سے لے کر اب تک 22.53 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اس میں سے 15.75کروڑ سے زیادہ قرضے، خواتین کو دیئے گئے ہیں، جن میں سے خواتین کو 70 فیصد قرضے دیئے گئے ہیں۔

پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)

پی ایم جے ڈی وائی کا آغاز 28اگست کو کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کو توسیع دی گئی اور اسے 14.08.2018سے لاگو کیاگیا، جس میں ہر بالغ فرد کیلئے کم سے کم ایک بنیادی بینک کھاتے کے تحت کھاتے دار کو بینکنگ کی عالمی رسائی فراہم کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت لوگوں کو مالی خواندگی، قرض، بیمہ او ر پنشن فراہم کی جائے گی۔

19.02.2020کو 38.13 کروڑ مستفیدین میں سے 20.33 کروڑ مستفیدین خواتین ہیں، جو 53 فیصد ہیں۔

FINANCE -1image001LEYW.jpg

اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی)

اے پی وائی 9 مئی 2015 کو شروع کی گئی تھی۔ اس میں سبھی بھارتی افراد خاص طور پر غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو عالمی سماجی حفاظتی نظام کی فراہمی کی بات کہی گئی ہے۔ یہ فراہمی 60 سال کی عمر میں 1000سے 5000روپے تک کی یقینی کم سے کم ماہانہ پنشن کی پیشکش کے ذریعہ کی جائے گی۔ یہ اسکیم بینکوں اور ڈاک خانوں کے ذریعہ لی جا سکتی ہے۔

22.02.2020 کو کل 2.15 کروڑ مستفیدین میں سے 93 لاکھ سے زیادہ خواتین ہیں، جو 43 فیصد ہیں۔

پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)

پی ایم جے جے بی وائی کا آغاز 9 مئی 2015 کو کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد 18 سے 50 سال تک کی عمر کے گروپ سے تعلق رکھنے والے غریب اور پسماندہ لوگوں  کے لئے سماجی حفاظتی نظام تشکیل دینا ہے۔ اس اسکیم کے تحت دو لاکھ روپے کا قابل تجدید زندگی بیمہ فراہم کر ایا جاتا ہے، جس کا پریمیئم 330 روپے ہوتا ہے۔ پی ایم جے جے بی وائی کے تحت 40.70فیصد اندراج خاتون ارکان کے ہیں اور 58.21 فیصد مستفیدین خواتین ہیں (31.01.2020تک)۔

پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)

پی ایم ایس بی وائی 9 مئی 2015 کو شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کا مقصد 18 سے 70 سال کی عمر کے گروپ سے تعلق رکھنے والے غریب اور پسماندہ لوگوں کے لئے ایک بہت ہی مناسب خرچ والی بیمہ اسکیم فراہم کرانا ہے۔ ان لوگوں کا بینک کھاتہ ہونا چاہئے، جس میں  پریمیئم 12 روپے سالانہ ہوتا ہے۔ اس کے تحت اچانک موت اور مکمل معذوری کی صورت میں 2 لاکھ روپے اور جزوی معذوری کی صورت میں ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

پی ایم ایس بی وائی کے تحت 41.50فیصد اندراج خاتون ارکان کے ہیں اور 61.29 فیصد مستفیدین خاتوں ہیں(31.01.2020 تک)۔

کُل 15،12،54،678اندراجات میں سے 6،27،76،282خواتین ہیں۔23،894دعوؤں کی ادائیگی خاتون مستفیدین کو کیا گیا ہے۔ یہ ادائیگی کل 38،988دعوؤں میں سے کی گئی ہے (31.01.2020 تک)۔

FINANCE -2 image002A85K.jpg

 

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 (م ن-  اس   -ک  ا)

U- 994



(Release ID: 1605026) Visitor Counter : 162