کابینہ
مرکزی کابینہ نے جموں و کشمیر تشکیلِ نو ایکٹ ، 2019 کی دفعہ 96 کے تحت مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں مرکزی قوانین کو اختیار کئے جانےسے متعلق حکم نامہ جاری کئے جانے کو منظوری دی
Posted On:
26 FEB 2020 3:44PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 26 فروری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے جموں و کشمیر تشکیلِ نو ایکٹ ، 2019 کی دفعہ 96 کے تحت مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں مرکزی قوانین کو اختیار کئے جانے سے متعلق حکم نامہ جاری کئے جانے کو منظوری دے دی ہے ۔
جموں و کشمیر تشکیلِ نو ایکٹ ، 2019 کے نافذ العمل ہو جانے کے بعد سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی تشکیل ِ نو 31 اکتوبر ، 2019 ء کی تاریخ سے مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ لداخ کی شکل میں کی گئی ہے ۔
تمام مرکزی قوانین ، جو کہ پورے ہندوستان کے لئے قابلِ اطلاق ہیں ، 31 اکتوبر ، 2019 ء کی تاریخ سے اب سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو چھوڑ کر ، اب مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں بھی 31 اکتوبر ، 2019 ء کی تاریخ سے قابل اطلاق ہے ۔ مزید براں ، موافق فہرست کے تحت مرکزی قوانین کو ضروری ترامیم اور تبدیلیوں کے ساتھ اختیار کرنا ضروری ہو گیا ہے تاکہ موثر نظم و نسق کو یقینی بنایا جا سکے اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر کو آسانی سے تبدیل کیا جا سکے ۔ اس طرح سے آئینِ ہند کے سلسلے میں ، اُن کے ایپلی کیشن میں کسی بھی طرح کے ابہام کو دور کرنا ہے ۔
جموں و کشمیر تشکیلِ نو ایکٹ ، 2019 کی دفعہ 96 کے مطابق مرکزی حکومت کو قوانین کو اختیارکرنے اور قوانین میں ترمیم کرنے کے اختیارات حاصل ہیں ۔ خواہ یہ عمل قوانین کی منسوخی کے ذریعے ہو یا ترمیم کے ذریعے ہو یا مستحسن طریقے سے ہو ، جیسا بھی ضروری ہو تاکہ مقررہ تاریخ کے بعد ایک سال مکمل ہونے سے قبل وجود میں آنے والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے کسی بھی قانون کے نفاذ کی سہولت فراہم ہوسکے ۔
اس کے مطابق مرکزی کابینہ نے آج اپنی میٹنگ میں مرکزی قوانین کو اختیار کئے جانے سے متعلق حکم نامہ جاری کئے جانے کی تجویز کو اپنی منظوری دی اور 37 ایسے مرکزی قوانین میں تبدیلیوں کو بھی منظوری دی ہے ، جو کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے لئے قابلِ اطلاق بنائے گئے ہیں ۔ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر تشکیلِ نو ایکٹ ، 2019 کی دفعہ 96 کے تحت فراہم کردہ اختیارات کے تحت ایسا کیا ہے ۔ ایسی ترامیم کے ساتھ مذکورہ مرکزی قوانین کو اختیار کرنے سے مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں موثر انتظامیہ کو یقینی بنایا جا سکے گا اور آئینِ ہند کے مطابق ، اِن قوانین کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ م ع ۔ ع ا )
U. No. 931
(Release ID: 1604432)
Visitor Counter : 511