کابینہ

مرکزی کابینہ نے ہندستان اور سری لنکا کے درمیا ن بین الاقوامی پروازوں کی شروعات کے لئے الائنس ایئر کی تقسیم کو منظوری دی

Posted On: 05 FEB 2020 1:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 5 فروری /وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں   مرکزی کابینہ نےآج ایئر انڈیا کی  سو فی صد امداد والی کمپنی   میسرز الائنس ایئر کی تقسیم کو  سابقہ    تاریخ سے اپنی منظوری دے دی ہےتاکہ ہندستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی  سیکٹروں پر پرواز چلائی جاسکے۔ میسرز   الائنس ایئر کے ذریعہ   کم سے کم   20 طیاروں یا کل صلاحیت   کی 20 فی صد  طیاروں کی  تعیناتی ہونے تک گھریلو آپریشنز  کے لئے   جو زیادہ ہو  ، عبوری مدت کے لئے ایک  مخصوص  تقسیم  کو منظوری دے دی گئی  ہے۔

 ہندستان کے  سری لنکا کے ساتھ کافی گہرے باہمی تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان    رابطے کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام کے درمیان رشتوں کو وسعت دینا ہمارے مفاد میں ہے۔  اس منظوری سے قبل  پلالے  اور   بتی کلووا ہوائی اڈوں سے کوئی    کمرشیل  پرواز نہیں تھی  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ح ا  ۔ ج۔

U- 561



(Release ID: 1602054) Visitor Counter : 84