کابینہ
کابینہ نے میڈیکل ٹرمنیشن آف پریگنینسی (ترمیمی) بل – 2020 کی منظوری دے دی ہے
Posted On:
29 JAN 2020 1:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍جنوری،مرکزی کابینہ نے ، جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی ، میڈیکل ٹرمنیشن آف پریگنینسی (ترمیمی) بل- 2020 کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد حمل کو ختم کرانے کے قانون مجریہ 1971 میں ترمیم کرنا ہے۔ یہ بل پارلیمنٹ کے آنے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
مجوزہ ترمیمات کی خصوصیات:
- 20 ہفتے تک کے حمل کو ختم کرنے کے لئے ایک ماہر کی رائے لینے کی ضرورت اور 20 سے 24 ہفتوں کے حمل کو ختم کرنے کے لئے دو ماہرین کی رائے لینے کی ضرورت۔
- حمل ضائع کرنے کا وقت 20 سے بڑھا کر 24 ہفتے کرنے کے لئے خواتین کے خصوصی زمروں کی ضرورت ہوگی، جن کی تشریح ایم ٹی پی ضابطوں کی ترمیمات میں کی جائے گی اور اس میں عصمت دری ، زنا کاری کا شکار خواتین اور دیگر کمزور خواتین ( مثلا ً معذور خواتین اور نابالغ بچیاں وغیرہ ) شامل ہوں گی۔
- زیادہ وقت میں حمل ضائع کرنے کی حد بڑھانے کا اطلاق ایسے معاملات میں نہیں ہوگا جس میں جنین میں بے قاعدگی پائی جائے، جس کی تشخیص میڈیکل بورڈ نے کی ہو۔ میڈیکل بورڈ کی ہیئت، اس کے کام کاج اور دیگر تفصیلات کو اس قانون کے تحت آنے والے ضابطوں میں رکھا جائے گا۔
- جس خاتون کا حمل ضائع کرایا گیا ہے اس کا نام اور دیگر تفصیلات صرف اس شخص کو فراہم کی جائیں گی جو اس وقت موجود قانون کے تحت مجاز ہوگا۔
میڈیکل ٹرمنیشن آف پریکنینسی (ترمیمی) بل – 2020 خواتین کے لئے محفوظ اور قانونی طور پر حمل ضائع کرنے کی خدمات تک رسائی فراہم کرے گا۔ یہ خدمات معالجات ، علم اصلاح انسانی اور انسان دوستی کی سماجی بنیادوں پر ہوں گی۔ نئے ضابطوں کے تحت موجودہ میڈیکل ٹرمنیشن آف پریگنینسی قانون مجریہ 1971 کی بعض دفعات میں تبدیلی کی جائے گی۔ اس کا مقصد بعض حالات میں زیادہ وقت تک کے حمل کو ضائع کرنے کی اجازت دینا ہے۔ اس کے تحت حفاظت کے ساتھ حمل ضائع کرنے کے معاملے میں کوئی مصالحت نہیں کی جائے گی۔
یہ خواتین کے تحفظ اور ان کی صحت کے سلسلے میں ایک قدم ہے جس سے بہت سی خواتین کو فائدہ ہوگا۔ حال ہی میں عدالتوں میں بہت سی عرضیاں داخل کی گئی ہیں ، جس میں وقت کی موجودہ حد سے بھی زیادہ میں حمل ضائع کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ یہ اجازت جنین میں بے قاعدگی یا جنسی تشدد کے نتیجے میں قرار پانے والے حمل کی بنیاد پر مانگی گئی ہے، جس کا سامنا خواتین کرنا پڑتا ہے۔ حمل ضائع کرنے کی وقت کی موجودہ حد میں مجوزہ اضافے سے ان خواتین کے لئے وقار ، خود مختاری اور اعتماد نیز انصاف کو یقینی بنایا جاسکے گا جنہیں حمل ضائع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے صحت اور خاندانی فلاح وبہبو کی وزارت نے مختلف ساجھیداروں اور متعدد وزارتوں کے ساتھ جامع صلاح ومشورے کے بعد ترمیم میں تجویز کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-ج- ق ر)
U-407
(Release ID: 1600975)
Visitor Counter : 304