کابینہ

کابینہ نے شمال مشرقی کونسل کے لئے مختص 30 فیصد رقم نئے پروجیکٹوں کے لئے الاٹ کئے جانے کی منظوری دی ہے، ان پروجیکٹوں کے تحت پسماندہ علاقوں، سماج کے نظر انداز کئے گئے طبقوں اور اُبھرتے ہوئے ترجیحی شعبوں پر توجہ دی جائے گی

Posted On: 29 JAN 2020 2:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29؍جنوری،مرکزی کابینہ نے ، جس کی صدارت  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی ،مندرجہ امور کی منظوری دی ہے۔

  1. ’’شمال مشرقی کونسل  (این ای سی) کے لئے مختص رقم کا 30 فیصد حصہ ’’شمال مشرقی کونسل کی موجودہ اسکیموں‘‘ کے تحت الاٹ کئے جانے کی منظوری دی ہے۔ اس کے ذریعے  محروم علاقوں، سماج کے نظر انداز کئے گئے طبقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں ابھرتے ہوئے ترجیحی شعبوں پر توجہ  دی جائے گی۔ باقی مختص رقم کو  دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ (ریاست کا حصہ 60 فیصد اور مرکز کا حصہ 40 فیصد) ۔
  2. این ای سی کے  رہنما خطوط پر نظر ثانی تاکہ  جائزے  اور منظوری کے طریقہ کار  کو سہل بنایا جاسکے۔
  3. ریاستی حکومت کے حصے کے تحت  ہر ریاست کے رقموں کا 25 فیصد تک  اُن شعبوں کے پروجیکٹوں کے لئے الاٹ کرنا ، جو  این ای سی  کے تحت نہیں آتے، لیکن جو  مقامی  ضرورتوں کے تحت  اہم سمجھے جاتے ہیں اور یہ کام ریاستی حکومتوں کی سفارشات پر کیا جائے گا۔

موجودہ ’’این ای سی اسکیموں‘‘  کے تحت  پروجیکٹوں کے ذریعے  سماجی ، اقتصادی فائدے  شمال مشرقی ریاستوں کے پسماندہ اور  نظر انداز کئے گئے  علاقوں کے لوگوں کے کمزور گروپوں اور  غریب لوگوں کو  فائدہ پہنچے گا۔ اس سے پالیسی سازی کے عمل میں تیزی آئے گی اور پروجیکٹوں پر تیز رفتاری کے ساتھ عمل ہوسکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ج- ق ر)

U-405


(Release ID: 1600966) Visitor Counter : 91