وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات میں شرکت کی
کولکاتہ پورٹ کے لئے کثیر جہتی ترقیاتی پروجیکٹ لانچ کئے
پورٹ اینتھم ’نغمہ بندر گاہ‘ لانچ کیا
ساحل ترقیات کا صدر در وازہ ہیں: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھرجی کے نام پر رکھا
کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کے پنشن فنڈ کے لئے 501 کروڑ روپئے کا چیک پیش کیا
سندر بن کی قبائلی طالبات کے لئے کوشل وکاس کیندر اور پریتی لتا چھتر آواس کا افتتاح کیا
Posted On:
12 JAN 2020 2:52PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 12 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی عظیم الشان ڈیڑھ سو سالہ تقریبات میں شرکت کی۔
وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ڈیڑھ سو سال پورے ہونے کی یاد میں اصل بندر گاہ جیٹی پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیر ااعظم نے کہا کہ کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات میں شرکت کرنا ایک اعزاز ہے، جو کہ ملک کی آبی طاقت کی ایک تاریخی علامت ہے۔ یہ بندر گاہ ملک میں متعدد تاریخی لمحوں کا شاہد ہے مثلاً بھارت کی غیر ملکی حکومت کے تسلط سے آزادی حاصل کرنا۔ ستیہ گرہ سے سوئچھ گرہ تک، اس بندر گاہ نے ملک کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ بندر گاہ نہ صرف روانہ کرتی ہے، بلکہ معلومات بھی فراہم کرتی ہے ان کی جو کہ ملک اور دنیا پر نشانات چھوڑ گئے ہیں۔ ایک طرح سے، کولکاتہ کی یہ بندر گاہ بھارت کی صنعتی، روحانی اور خود مختاری کی علامت ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر تقریب کے دوران پورٹ اینتھم یعنی بندر گاہ کا نغمہ بھی جاری کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات کے لوتھل بندر گاہ سے لے کر کولکاتہ بندر گاہ تک بھارت کی طویل ساحلی پٹی نہ صرف تجارت و کارو بار میں مصروف ہے بلکہ یہ دنیا بھر میں شہریت اور ثقافت کی مبلغ بھی ہے۔
ہماری حکومت کا یقین ہے کہ ہمارے ساحل ترقیات کا صدر دروازہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بندر گاہوں کے رابطے کو بہتر بنانے اور بنیادی دھانچہ کی جدید کاری کے لئے ساگر مالا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت چھ لاکھ کروڑ رپوئے کی مالیت کے زائد از 3600 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ علاوہ از یں، تین لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کی مالیت کے زائد از 200 پروجیکٹ زیر عمل ہیں اور تقریباً 125 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دریائی آبی راستوں کی تعمیر کے باعث کولکاتہ بندر گاہ شمالی ہند کے صنعتی مراکز کے ساتھ مربوط ہے۔ اور نیپال، بنگلہ دیش، بھوٹان اور میانمار جیسے ممالک کے ساتھ تجارت آسان تر ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھرجی پورٹ ٹرسٹ
وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام بدل کر ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھرجی کے نام پر رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ ڈاکٹر مکھر جی، بنگال کے سپوت تھے،انہوں نے ملک میں صنعت کاری کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے ترقیاتی پروجیکٹوں مثلاً چترنجن لو کو موٹیو فیکٹری، ہندوستان ایئر کرفٹ فیکٹری، سندری کھاد فیکٹری اور دامودر ویلی کارپوریشن کے لئے انتہائی محرک ثابت ہوئے۔ میں بابا صاحب امبیدکر کو بھی یاد کر تا ہوں۔ ڈاکٹر مکھرجی اور بابا صاحب نے آزادی کے بعد بھارت کو ایک نیا نظریہ بخشا۔
کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے پنشنروں کی فلاح و بہبود
جناب نریندر مودی نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین اور سبکدوش ملازمین کے پنشن فنڈ کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے 501 کروڑ روپئے کی حتمی قسط کا چیک ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے دو بزرگ ترین پنشن یافت گان جناب نگینہ بھگت اور نریش چندر چکرابورتی (بالترتیب 105 سال اور 100 سال) کو نوا زا۔
وزیر اعظم نے اپ گریڈ کئے گئے نیتا جی ڈرائی ڈوک پر کوچین کولکاتہ شپ ریپیئر یونٹ کا بھی افتتاح کیا۔
وزیر اعظم نے فیل ریک ہینڈلنگ سہولت کا افتتاح کیا اور کولکاتہ ڈوک سسٹم کے اپ گریڈ کئے ہوئے ریلوے بنیادی ڈھانچہ کو معنون کیا۔ وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ہلدیہ ڈوک کمپلیکس کی برتھ نمبر 3 کے میکنزم کا افتتاح کیا اور ساحلی ترقیاتی اسکیم کی تجویز پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔
U. 162ٰ
م۔ ر۔ر۔ .01.2020 13
(Release ID: 1599255)
Visitor Counter : 128