وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نریندر مودی کا شہریت ترمیمی قانون -2019 پر اہم پیغام
Posted On:
16 DEC 2019 2:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16؍ دسمبر، وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستانیوں کو یقین دلایا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کا کسی بھی مذہب کے ہندوستانی شہری پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ سلسلے وار ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’شہریت ترمیمی قانون پر پُرتشدد احتجاج افسوسناک اور انتہائی پریشان کُن ہیں۔بحث ومباحثہ ، تبادلہ خیال اور اختلاف رائے جمہوریت کا لازمی جز ہیں لیکن سرکاری املاک اور معمول کی زندگی کو درہم برہم کرنے، ہماری روایت کا حصہ کبھی بھی نہیں رہا ہے‘‘۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون 2019 پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زبردست حمایت کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں سیاسی پارٹیوں اور ارکان پارلیمنٹ نے اس کو منظوری دینے کی حمایت کی۔ یہ قانون ہندوستان کی قبولیت ، ہم آہنگی، ہمدردی اور بھائی چارے کی صدیوں پرانی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔
میں بہت واضح طور پر اپنے ہندوستانی ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سی اے اے سے ہندوستان کے کسی بھی مذہب کے کسی بھی شہری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کسی بھی ہندوستانی کو اس قانون کے بارے میں پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یہ قانون صرف ان لو گوں کے لئے جنہوں نے بیرونی ملکوں میں برسوں ظلم وستم کا سامنا کیا ہے اور ان کے پاس جانے کے لئے ہندوستان کے علاوہ کوئی اور مقام نہیں ہے۔
وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر ہندوستان کی ترقی اور ہر ہندوستانی ، خاص طور پر غریب، محروم اور کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے کام کریں۔
ہم ذاتی مفاد میں کام کرنے والے گروپوں کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمیں تقسیم کریں اور گڑبڑ پیدا کریں۔
یہ وقت امن، اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھنے کا ہے۔ میری ہر ایک سے اپیل ہے کہ وہ ہر قسم کی افواہ اور چھوٹے پروپیگنڈے سے دور رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- و ا - ق ر)
U-5866
(Release ID: 1596599)
Visitor Counter : 103
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam