وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے آئی آئی ایس ای آر ،پونے میں سائنسدانوں سے بات چیت کی

Posted On: 07 DEC 2019 9:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 08 دسمبر 2019/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج پونے، مہاراشٹر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر) کے سائنسدانوں سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20191207-WA0019YVC6.jpg

آئی آئی ایس ای آر کے سائنسدانوں نے صاف ستھری توانائی کے استعمال کے لیے نئے مادے اور آلات سے لے کر زرعی بایو ٹکنالوجی تک  اور قدرتی وسائل کا نقشہ تیار کرنے تک مختلف موضوعات پر وزیراعظم کے سامنے پرزینٹیشن پیش کی۔  پرزینٹیشنز میں مالی کیولر بائیو لوجی،  اینٹی مائیکروبیئل رکاوٹ ، ماحولیات کا مطالعہ اور ریاضیاتی فائنینس ریسرچ کے شعبے میں جدید ترین ٹکنالوجی کا تذکرہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20191207-WA0020ZABW.jpg

وزیراعظم نے معلوماتی پرزینٹیشنز کے لیے سائنسدانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اُن سے کہا کہ وہ کم لاگت والی ٹکنالوجی تیار کریں جس سے کہ ہندوستان کی مخصوص ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے اور ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20191207-WA0017GHYZ.jpg

اس سے قبل وزیراعظم نے آئی آئی ایس ای آر، پونے کیمپس کا دورہ کیا اور طلبا و ریسرچرز سے بات چیت کی۔ انہوں نے آئی آئی ایس ای آر میں سی –ڈیک کے ذریعے لگائے گئے جدید ترین سُپر کمپیوٹر پرم برہما کو بھی دیکھا، جو 797 ٹیرا فلاپس کی زیادہ سے زیادہ کمپیوٹنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر ) ہندوستان میں اعلیٰ سائنسی تعلیم اور تحقیق کے اداروں کا ایک گروپ ہے۔

وزیراعظم پونے میں ڈی جی پی کی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ا گ ۔ م ت ح ۔

U-5645

 


(Release ID: 1595464) Visitor Counter : 117