کابینہ

مرکزی کابینہ نےمنشیات ،اعصاب پر اثر انداز ہونے والی اشیاء،کیمیکل اشیاء اورمنشیات کے ناجائز کاروبار کو روکنے کے شعبے میں ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت ناموں پر کئے گئے دستخظ کو منظوری دی

Posted On: 27 NOV 2019 11:18AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27؍نومبر:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے منشیات، اعصاب پر اثر انداز ہونے والی اشیاء، کیمیکل اشیاء اور منشیات کے ناجائز کاروبار کو روکنے کے شعبے میں  ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت ناموں کے لئے اپنی استقدامی منظوری دے دی ہے۔

فوائد:

  • اس مفاہمت نامے سے منشیات، اعصاب پر اثر انداز ہونے والی نشیلی چیزوں، کیمیکل اشیاء اور منشیات کے ناجائز کاروبار کو روکنے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا اور یہ کہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ جیسا کہ اقوام متحدہ انٹرنیشنل کنٹرول کنوینشن کی طرف سے تشریح کی گئی ہے۔
  • اس مفاہمت نامے کے تحت منشیات کے اسمگلروں، انہیں تیار کرنےوالوں اور ان کا ناجائز کاروبار کرنے والوں کی مشبتہ سرگرمیوں اور شناخت کے ساتھ ساتھ طور طریقوں کے علاوہ ایک دوسرے کو نئی معلومات فراہم کرنے کی گنجائش ہے اور این ڈی پی ایس کے ناجائز کاروبار کی تفصیلات اور نشیلے کیمیکلز کا کاروبار کرنےوالوں کی تفصیلات اور منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار نشے کے کاروبار کرنے والوں کی مالی تفصیلات کی بھی گنجائش ہے۔
  • اس مفاہمت نامے کے تحت منشیات کا ناجائز کاروبار کرنے یا نارکوٹکس ڈرگس ، اعصاب پر اثرانداز ہونے والی اشیاء کی اسمگلنگ اور کیمیکل اشیاء کاجرم کرنے کے لئے دوسری پارٹی کے گرفتار کئے گئے شہری کی تفصیلات کے نوٹیفکیشن کے لئے بھی گنجائش ہے اور گرفتار شخص کو کاؤنسلر تک رسائی دینے کی بھی اس مفاہمت میں گنجائش ہے۔
  • اس مفاہمت نامے میں کسی بھی پارٹی(فریق) کے علاقے کے اندر ضبط کی گئی کیمیکل اشیاء اور اعصاب کو اثر انداز کرنےوالی اشیاء کے علاوہ نارکوٹکس ڈرگ کی کیمیکل رپورٹیں ؍تجزیوں کے تبادلے کے لئے بھی گنجائش ہے اوراس مفاہمت نامے میں  نارکوٹکس ڈرگ ، اعصاب کو اثر انداز کرنے والی اشیاء اور کیمیکل اشیاء کی غیر قانونی لیباریٹریوں کے بارے میں ڈاٹا ؍معلومات کے تبادلے کی بھی گنجائش ہے۔

پس منظر:

غیر قانونی منشیات کا کاروبار ایک غیر قانونی عالمی تجارت ہے۔مختلف آسان راستوں خصوصاً افغانستان کے ذریعے بڑے پیمانے پر منشیات کی سرکولیشن، اس کی پیداوار نوجوانوں میں ڈرگس کی لت کے لئے راستے ہموار کررہی ہے۔جس کے نتیجے میں لوگوں کی صحت پر منفی اثر پڑ رہا ہے اور معاشرے میں جرم کا اضافہ ہورہا ہے۔منشیاب کے ناجائز کاروبار میں دنیا بھر کے مختلف خطوں میں شورش پسندی اور دہشت گردی کے لئے فنڈ بھی فراہم کیا ہے۔ نارکو- دہشت گرد اور بین الاقوامی سطح کی جرائم پیشہ تنظیمیں جو غیر قانونی طورپر منشیات کی تجارت میں مصروف ہیں اب کئی ملکوں کی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔

 

********

 

م ن۔ح ا۔ن ع

 

U: 5408


(Release ID: 1593845) Visitor Counter : 120