وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم آج پانچویں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کا افتتاح کریں گے

Posted On: 05 NOV 2019 3:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 5نومبر   2019/وزیراعظم جناب نریندرمودی   آج دوپہر بعد  چار بجے   پانچویں  انڈیا انٹرنیشنل  سائنس فیسٹول  کا افتتاح کریں گے۔ کولکتہ میں منعقد ہونے والی     اس تقریب میں وہ   ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ   حاضرین سے خطاب کریں گے۔

 اس فیسٹول کا    خاص مقصد    عوام میں    سائنسی  رجحان   پیدا کرنا  ، سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے شعبے میں ہندستان  کی کارگذاری     کی نمائش کرنا اور  اس کے فائدے  عوام تک پہنچائے جانے کی   حوصلہ  افزائی کرنا ہے۔ اس کا مقصد سائنس اور ٹکنالوجی کی  شمولیت والی ترقی کے لئے    ایک حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ اس سال اس فیسٹول کا موضوع   ہے رائزن انڈیا   -ریسرچ ، انوویشن   اینڈ سائنس ایمپاور ننگ دی نیشن   (یعنی تحقیق، اختراع اور سائنس   ملک کو تقویت   پہنچاتے ہوئے  )۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ا گ ۔ ج۔

U- 4940



(Release ID: 1590467) Visitor Counter : 75