وزیراعظم کا دفتر

بہترین مثال پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے مملاپورم ساحل کی صفائی کی


ماحول کو صاف رکھنے کی کوشش کے تحت مثال پیش کرتے ہوئے ساحل پر پھیلا ہوا کچرا اور پلاسٹک اٹھایا

Posted On: 12 OCT 2019 10:06AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12   اکتوبر  / سووچھ بھارت کے لیے کوشاں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک بار پھر ملک کے سامنے مثال پیش کیا کہ ہر ایک فرد کو اپنے آس پاس کے علاقں کو صاف ستھرا رکنے کے لیے کوشش کرتے رہنا چاہیے۔

مملاپورم کے ساحل پر صبح کی تفریح  کرنے نکلے وزیراعظم جناب مودی نے 30 منٹ سے بھی زیادہ وقت تک وہاں پھیلے پلاسٹک اور کچرے کو یکجا کیا۔

بعد ازاں انہوں نے ٹوئیٹ کیا، ‘‘آج صبح مملاپورم کے ساحل پر گیا۔ وہاں تقریباً 30 منٹ سے بھی زیادہ وقت تک رہا۔ وہاں پھیلے پلاسٹک اور کچرے کو یکجا کیا اور ہوٹل ملازم جے راج کو جمع کیا ہوا کچرا دے دیا۔ ہم یہ یقینی بنائیں کہ ہمارے عوامی مقامات صاف ستھرے رہیں! آیئے ہم یہ بھی یقینی بنائیں کہ ہم فٹ اور تندرست رہیں۔’’

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض۔ م ت ح(

                                                                                                            U-4569

 



(Release ID: 1587928) Visitor Counter : 58