کابینہ

مرکزی کابینہ نے جموں و کشمیر کے لئے وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج 2015 کے تحت کابینہ کے ذریعہ 30 نومبر 2016 کو پی او جے کے اور چھمب کے بے گھر ہوئے خاندانوں کے لئے منظور شدہ بازآبادکاری کے پیکج میں جموں و کشمیر -1947 کے 5300 ایسے بے گھر کنبوں کو ، جنہوں نے پہلے ریاست جموں و کشمیر سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا لیکن بعد میں ریاست واپس آکر بس گئے تھے ، امداد کی منظوری دی ہے

Posted On: 09 OCT 2019 2:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 اکتوبر   2019/ وزیراعظم  جناب  نریندرمودی کی صدارت میں  مرکزی کابینہ نے  جموں و کشمیر کے لئے  وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج  2015 کے تحت  کابینہ کے ذریعہ    30 نومبر 2016 کو پی او جے کے  اور چھمب  کے بے گھر ہوئے خاندانوں کے لئے  منظور شدہ  بازآبادکاری کے پیکج  میں جموں و کشمیر  -1947 کے 5300  ایسے بے گھر کنبوں  کو ، جنہوں نے پہلے ریاست جموں و کشمیر سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا  لیکن  بعد میں ریاست واپس آکر بس گئے تھے ، امداد کی منظوری دی ہے ۔

فوائد:

اس منظوری سے  بے گھر (ڈی پی) کنبے موجودہ   اسکیم کے تحت  یک مشت 5.5 لاکھ روپے کی مالی امداد کے اہل ہوجائیں گے اور اس کے نتیجے میں     کچھ پائیدار آمدنی   حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جس مقصد سے موجودہ اسکیم چلائی جارہی ہے۔  

یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ 1947 میں جموں و کشمیر میں پاکستانی حملے  کے پیش  نظر  31619 کنبے  پاکستان کے قبضے والے جموں کشمیر کے علاقے  (پی او جے کے) سے  ہجرت کرکے   ریاست جموں  کشمیر آگئے تھے۔  ان میں سے  26319 کنبے جموں و کشمیر ریاست میں   بس گئے تھے  جب کہ   5300 کنبوں نے ابتدائی طور پر   جموں و کشمیر ریاست سے   نکل کر   ملک کے دوسرے حصوں میں  بسنے  کا فیصلہ کیا۔    البتہ   1965 اور 1971 میں  بھارت پاکستان جنگ کے دوران  چھمب نیابت علاقے سے  مزید 10065 کنبے  بے گھر ہوئے تھے۔  ان میں سے  3500 کنبے 1965 کی جنگ کے دوران اور 6565 کنبے  1971 کی جنگ کے دوران  بے گھر ہوئے۔

30 نومبر 2016 کو  کابینہ کے ذریعہ   منظوری کردہ پیکج کے تحت   جن  36384 کنبوں کا احاطہ کیا گیا تھا، ان میں سے   26319 کنبے   جموں و کشمیر کے  پاکستان کے  قبضے والے علاقے  سے    ، جبکہ 10065 کنبے  چھمب نیابت علاقے سے بے گھر ہوئے  تھے۔  پی او جے کے  کے   5300  ڈی پی کنبوں کو ، جو ابتدائی طو رپر  ریاست جموں کشمیر   سے باہر   ملک کے دوسرے علاقوں میں   منتقل ہوگئے تھے،   منظور شدہ پیکج میں شامل  نہیں کیا گیا تھا۔  لیکن اب ان 5300  ڈی پی کنبوں کو   ،  جنہوں نے پہلے ریاست کے باہر    جانے  کو ترجیح دی لیکن بعد میں   واپس جموں و کشمیر میں  آکر آباد ہوگئے تھے ، اس پیکج میں شامل کیا جارہا ہے۔

1947 میں  پی او جے کے ، کے 5300 ڈی پی کنبوں  کو جو  واپس آکر جموں و  کشمیر میں بس گئےتھے،  موجودہ اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔  ان کی شمولیت سے   ان کنبوں کو جنہیں جنگوں اور دشمنی کے سبب   کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے،    ماہانہ مناسب آمدنی کمانے   اور  انہیں    اصل دھارے   کی اقتصادی سرگرمیوں میں شامل کرنے  کو یقینی بنایا گیا ہے۔  اس سے  ایسے ڈی پی     کنبو ں  کی مالی مدد   کے لئے حکومت تیار  ہوگی۔  اس طرح کے  فنڈ  موجودہ اسکیم کے تحت  منظور شدہ فنڈ سے مہیا کرائے جائیں گے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ و ۔ ج۔

U- 4515


(Release ID: 1587517) Visitor Counter : 188