کابینہ

کابینہ نے الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی کا آرڈی نینس جاری کرنے کی منظوری دی

Posted On: 18 SEP 2019 4:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18؍ستمبر،ملک میں  صحت اور تندرستی سے متعلق ایک اہم  قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  الیکٹرانک سگریٹ  (پیداوار ، تیاری ، در آمد ، بر آمد ، ٹرانسپورٹ ، فروخت ، تقسیم کاری ، ذخیرہ کرنے اور اشتہار )  پر پابندی سے متعلق آر ڈی نینس  -2019  کے اجراء  کو منظوری دے دی ہے۔

الیکٹرانک سگریٹ  بیٹری سے چلنے والی ایک ڈوائس ہے جو  نیکوٹین  پر مشتمل  محلول  کو گرم کرکے  ایروسول پیدا کرتی ہے اور اس میں  جلنے والی سگریٹ کا لت ڈالنے والا مادہ موجود ہوتا ہے۔ ان میں  ہر قسم کا الیکٹرانک طریقے سے نیکوٹین پہنچانے والا نظام  ، جلائے بغیر گرم کرنے والی مصنوعات ، ای- حقہ اور اسی طرح کی دوسری  چیزیں شامل ہیں۔ یہ نئی مصنوعات  خوبصورت پیکنگ میں اور مختلف ذائقوں اور خوشبوؤں میں دستیاب ہے  اور ان کے  استعمال  میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ  ترقی یافتہ ملکوں میں  خاص طور پر  نوجوانوں اور بچوں میں ایک وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

نفاذ:

آرڈی نینس جاری ہونے پر ای- سگریٹ کی پیداوار ، تیاری ، در آمد ، برآمد ، ٹرانسپورٹ ، فروخت (آن لائن فروخت سمیت) ، تقسیم کاری یا اشتہار ( آن لائن اشتہار سمیت )  دینا  قابل تعزیر  جرم ہوگا ، جس  کا  پہلی مرتبہ ارتکاب کرنے پر    ایک سال کی قید یا  ایک لاکھ روپے کا جرمانہ  یا دونوں کئے جاسکتے ہیں اور  دوسری مرتبہ یا کئی مرتبہ  خلاف ورزی کرنے پر تین سال تک کی قید  اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں  کئے جاسکتے ہیں۔ الیکٹرانک سگریٹ  کو رکھنا بھی قابل تعزیر جرم ہوگا ، جس کے لئے  6 ماہ کی قید یا  50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں کئے جاسکتے ہیں۔

آرڈی نینس کے نفاذ  کی تاریخ  پر  ای- سگریٹ  کا اسٹاک رکھنے والوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ  اپنے اسٹاک کے بارے میں خود  معلومات فراہم کریں اور  اس اسٹاک کو  قریب ترین پولیس اسٹیشن میں جمع کرائیں۔ پولیس کے سب انسپکٹر کو  آر ڈی نینس کے تحت  کارروائی کرنے  کا مجاز افسر قرار دیا گیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں  کسی  دوسرے برابر درجے کے افسر کو  آرڈی نینس کے ضابطوں کے نفاذ کے لئے   بااختیار افسر  مقرر کرسکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/prohibitonone-cigarettes2(1)SD4J.jpg

اہم اثرات:

ای- سگریٹ پر پابندی کے فیصلے سے  آبادی ، خاص طور پر  نوجوانوں اور بچوں کو  ای- سگریٹ کی  لت پڑنے کے خطرے  سے محفوظ رکھنے میں  مدد ملے گی۔ آرڈی نینس کے نفاذ سے  تمباکو کی روک تھام کے لئے  حکومت  کی کوششوں  کو تقویت ملے گی اور یہ  تمباکو کے استعمال میں کمی اور  اس سے متعلق  بیماریوں  کے اقتصادی بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-4229



(Release ID: 1585486) Visitor Counter : 194