وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم مودی اور نیپال کے وزیر اعظم اولی نے مشترکہ طور پر موتی ہاری۔ املیکھ گنج (نیپال) پائپ لائن کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ افتتاح کیا

Posted On: 10 SEP 2019 2:17PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 10 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم اولی نے سرحد پار پیٹرولیم مصنوعات پائپ لائن کا مشترکہ طور پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ افتتاح کیا۔

            وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم عزت مآب کے پی شرما اولی نے آج جنوب ایشیا کے اولین سرحد پار پیٹرولیم مصنوعات پائپ لائن کا بھارت میں موتی ہاری سے نیپال میں املیکھ گنج تک پائپ لائن کا ویڈیو کانفرنس کا ذریعہ افتتاح کیا۔

            اس موقع پر وزیر اعظم اولی نے اس اہم رابطہ پروجیکٹ کی مقررہ وقت سے قبل تکمیل اور اس  پر جلد عمل در آمدکے لئے بھارت کی ستائش کی ۔

            وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 69 کلو میٹر طویل موتی ہاری۔ املیکھ گنج پائپ لائن دو ملین میٹر ک ٹن سالانہ کی صلاحیت کی حامل ہے اور نیپال کے لوگوں کو قابل برداشت قیمت پر صاف ستھری پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم اولی کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے نیپال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپئے فی لیٹر کی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔

            وزیر اعظم مودی نے محسوس کیا کہ بھارت اور نیپال کے درمیان اشتراک کے فروغ کے لئے با قاعدہ اعلیٰ سطحی سیاسی تبادلے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بھارت اور نیپال کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور متعدد شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

            وزیر اعظم اولی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو نیپال کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے وزیر اعظم مودی نے قبول کر لیا۔

۔۔۔۔۔۔

U.4099

 


(Release ID: 1584702) Visitor Counter : 110