وزیراعظم کا دفتر

ان داتاؤں کی زندگی کے تحفظ کے لئے وزیراعظم 12ستمبر کو کسان مان دھن یوجنا شروع کریں گے


نریندر مودی رانچی میں نئی جھارکھنڈ ودھان سبھا عمارت کا افتتاح کریں گی

Posted On: 09 SEP 2019 5:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،09؍ستمبر،وزیراعظم جناب  نریندر مودی جھارکھنڈ کے رانچی میں 12 ستمبر 2019 کو کسان مان دھن یوجنا  کا آغاز کریں گے۔

یہ اسکیم 60 سال کی عمر  کو پہنچنے والے  کسانوں کو  کم  از کم  3 ہزار روپے  ماہانہ کی پنشن فراہم کرکے 5 کروڑ چھوٹے اور حاشیے پر رہنے والے کسانوں کی زندگی کو  محفوظ بنائیں گے۔

اسکیم کے لئے  اگلے تین برسوں کے لئے  10774 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تمام  چھوٹے اور حاشئے پر رہنے والے کسان ، جن کی عمر 18 سے 40 برس  تک ہے، اس اسکیم کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

کسانوں کی ماہانہ تعاون کی قسط پی ایم-  کسان  یا  سی ایس سیز  کے ذریعے  ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی  قبائلیوں کی اکثریتی آبادی والے علاقوں  ایس ٹی طلباء کو  اپر پرائمری  ، سیکنڈری  اور سینئر سیکنڈری سطح کی  معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے  400 ایکلویہ  ماڈل رہائشی اسکولوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی  رانچی میں  جھارکھنڈ ودھا ن سبھا کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے اور نئے سکریٹریٹ  کی عمارت کے لئے  سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

اپنے دورے کے دوران وہ  صاحب گنج میں کثیر ماڈل والے ٹرمنل کا افتتاح بھی کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4096


(Release ID: 1584586) Visitor Counter : 117