کابینہ

کابینہ نے امن مقاصد کے لئے باہری خلاء کی کھوج اور استعمال میں تعاون کیلئے ہندوستان اور بحرین کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 31 JUL 2019 3:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،31 جولائی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں آج مرکزی کابینہ نے امن مقاصد کے لئے باہری خلاء میں تحقیق اور استعمال میں تعاون پر ہندوستان اور بحرین کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی۔

اس مفاہمت نامے پر 11مارچ، 2019 کو ہندوستان کی جانب سے بنگلورو میں اور بحرین کی جانب سے مناما میں 28 مارچ 2019 کو دستخط کئے گئے تھے۔

تفصیلات:

  • یہ سمجھوتہ تعاون کے درج ذیل میدانوں جیسے خلائی سائنس، ٹیکنالوجی اور دور دراز زمینی حساسیت سمیت سیٹلائٹ مواصلات اور سٹیلائٹ پر مبنی نیویگیشن، خلائی سائنس اور سیاروں سے متعلق تحقیق، اسپیس کرافٹ (خلائی طیاروں) اور خلائی نظام اور زمینی نظام اور خلائی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز میں صلاحیت پیدا کرنے میں تعاون کرے گا۔
  • یہ مفاہمت نامہ اسرو/ ڈی او ایس کے ممبران پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرے گا جو مقررہ مدت میں اس سمجھوتے کو نافذ کرنے کے منصوبے سمیت ایکشن پلان کو آگے بڑھائے گا۔

نفاذی حکمت عملی اور اہداف:

یہ مفاہمت نامہ مقررہ مدت میں اس کے نفاذ کے ذرائع یا وسائل سمیت عملی منصوبہ تیار کرنے کے لئے  خصوصی نفاذی نظام اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے کام کو ختم کرے گا۔

بڑے اثرات:

دستخط شدہ اس مفاہمت نامے سے زمین کی دور دراز حساسیت کے میدان میں نئی ریسرچ سرگرمیوں اور ممکنات کا پتہ لگانے کے لئے حوصلہ افزائی ہوگی، نیز سٹیلائٹ مواصلات، سٹیلائٹ نیوی گیشن ، خلائی سائنس اور سیاروں سے متعلق تحقیق کرنے میں مدد ملے گی۔

اخراجات:

ہر خصوصی سرگرمی سے متعلق مالی تعاون مشترکہ سرگرمی کی فطر ت/ قسم پر منحصر ہوگی اور اسی نفاذی سمجھوتے (نظام) / سمجھوتے میں  مفصل ہوگی۔

فائدہ:

اس مفاہمت نامے سے انسانیت کے فائدے کے لئے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کے میدان میں ایک مشترکہ سرگرمی کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس طرح اس سمجھوتے سے ملک کے تمام طبقوں اور تمام میدانوں میں اس سے فائدہ پہنچے گا۔

پس منظر:

بحرین نیشنل اسپیس سائنس ایجنسی (این ایس ایس اے) کے سربراہ اور بحرین کے نقل حمل اور ٹیلی مواصلات کے وزیر نے اپریل 2018 میں بھارتی سفیر کے ساتھ بات چیت کرکے خلائی تعاون پروگرام میں دلچسپی ظاہر کی۔

جولائی 2018 میں وزارت خارجہ کی درخواست پر ہند۔ بحرین خلائی تعاون کے لئے ایک مفاہمت نامے کا مسودہ تیار کیا اور اسے وزارت خارجہ کے  ساتھ مشترک کیا۔ اس کے بعد اس مفاہمت نامے کو بحرین نے منظوری دی اور دونوں اطراف سے دستخط کرنے کے لئے آپسی رضامندی سے مذکورہ مفاہمت نامے پر پہنچے۔

 

 

 ( م ن۔ ش ت ۔ ع ن (

 U. No.3256


(Release ID: 1580956) Visitor Counter : 112